عمر ایوب نے فیض حمید کی ویڈیو بنا کر آگے بھیجی، فیصل واوڈ کا اہم انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 90 فیصد لیڈر شپ کمپرومائز ہے جو نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر ہیں، عمر ایوب سے زیادہ کمپرومائزڈ ہیں، جنہوں نے فیض حمید کی ویڈیو بنا کر آگے بھیجی تھی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا سے سوال کیا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر ہوا ہے، کیا آپ نہیں سمجھتے کہ جج صاحب نے ایسا کرکے اس کیس کو بہت زیادہ سیاسی کردیا ہے؟ جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کل انہوں نے پریس کانفرنس میں واضح کہا تھا کہ اس کیس میں عمران خان کو سزا ہونی ہے، میں جب وزیر تھا تو عمران خان کو کہا تھا کہ آپ کے لیے یہ کیس عذاب بن جائے گا، اس وقت ہمیں پتا ہی نہیں تھا کہ پی ٹی آئی عتاب میں آئے گی اور تباہی ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے جس دن پی ٹی آئی کابینہ میں یہ فیصلہ ہوا تھا، اس دن رات کو بھی میں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، آج بھی یہی کہتا ہوں کہ جیسے میرے بارے میں لوگوں کو پتا ہے کہ میں ہی فیصل واوڈا ہوں، یہ اتنا ہی اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، تاریخ بدلنے سے فیصلہ نہیں بدلے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں عدالت میں نہ عمران خان تھے، نہ ان کے وکلا تھے اور نہ بشریٰ بی بی تھیں، تو اس لیے کیس کا فیصلہ نہیں سنایا گیا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ القادر کیس کا فیصلہ جب بھی سنایا جائے گا، یہ کیس ہائیکورٹ میں جائے گا پھر سپریم کورٹ میں جائے گا، پی ٹی آئی میں چند لوگ ہی ہیں جو عمران خان کو جیل میں نہیں رکھنا چاہتے، ان میں بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر، شیرافضل مروت اور علی محمد خان جیسے لوگ عمران خان کو جیل میں رکھ کے ان کی جان سے نہیں کھیلنا چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان بچانے کا فارمولہ کیا ہے؟ فیصل واوڈا نے بتادیا
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمرایوب 5 سیاسی جماعتوں میں رہے ہیں اور پانچوں پارٹیوں میں ایسی ہی باتیں کرتے رہے ہیں، وہ سب سے زیادہ بوٹ پالشیے ہیں اور وہ 200 فیصد کمپرومائزڈ ہیں، ایک بار سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید ماسک پہن کے عمر ایوب کے گھر آئے تھے تو انہوں نے ہی ویڈیو بنا کے آگے دی تھی، فیض حمید کو بلایا بھی انہوں نے ہی تھا، بعد میں انہوں نے ویڈیو آگے پہنچا دی۔
رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے ہیں، اس سے کیا آپ کو لگتا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں آنے والے دنوں میں کچھ پیشرفت ہوگی؟ اس سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ انہوں نے سینیٹ میں اپنی پہلی تقریر میں اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے سے بہت خوش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کی ممکنہ رہائی‘، فیصل واوڈا اور لطیف کھوسہ کا ایک دوسرے کو چیلنج
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں حکومت اور پی ٹی آئی، دونوں طرف سے چھپن چھپائی کا کھیل چل رہا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے جو مذاکرات کررہے ہیں وہ اندر خانے چاہتے ہیں کہ عمران خان جیل میں رہیں، پی ٹی آئی کی 90 فیصد لیڈرشپ کمپرومائزڈ ہے، وہ عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکالنا چاہتی۔
’آپ نے 9 مئی اور 26 نومبر کرکے کوشش کرلی، جلاؤ گھیراؤ کرکے دیکھ لیا، آپ نے سوشل میڈیا مہم چلا کے دیکھ لیا، آپ نے آرمی چیف کا تمسخر اڑا کے دیکھ لیا، آپ نے بدمعاشی کرلی، آپ نے ججوں کا نام کے لیے دیکھ لیا، جب آپ بالکل تھک ہارگئے تو آپ مذاکرات کے لیے آگئے، میں ابھی بھی کہہ رہا ہوں کہ مذاکرات چلنے چاہیں، کیوں کہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، جس سے پھیلتی آگ بجھ سکتی ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ
فیصل واوڈا نے کہا کہ 190 ملین کیس میں عمران خان کو لمبی چوڑی سزا ہوگی، فوجی عدالتوں کے کیسز الگ ہیں، پاکستان خطرناک ملک ہے جس کی تاریخ ہے کہ ایک بندے کو ایوان سے پھانسی پہ چڑھایا گیا اور جیل سے ایوان میں لایا گیا، تو میں سمجھتا ہوں کہ مذاکرات سے آپ بہت سی چیزیں روک لیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news القادر ٹرسٹ کیس بشریٰ بی بی پی ٹی آئی عمر ایوب عمران خان فیض حمید فیض حمید ماسک ویڈیو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: القادر ٹرسٹ کیس پی ٹی ا ئی عمر ایوب فیض حمید فیض حمید ماسک ویڈیو عمران خان کو نے کہا کہ ا کہ مذاکرات پی ٹی ا ئی فیض حمید عمر ایوب انہوں نے جیل میں جائے گا کے لیے تھا کہ
پڑھیں:
ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں مقصد عمران خان کو آئسولیٹ کرنا ہے، علیمہ خان
راولپنڈی:علیمہ خان نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کے وڈیو لنک ٹرائل سے پنجاب حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب عمران خان کو آئسولیٹ کرنا چاہتے ہیں، وڈیو لنک ٹرائل کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گولیاں لگی تھیں اور گولی لگنے کے باوجود کہتے تھے وڈیو لنک نہیں ہوگا عمران خان پیش ہوں تو ٹرائل ہوگا عمران خان کی زندگی خطرے میں تھی مگر ہماری استدعا کے باوجود وڈیو لنک ٹرائل نہیں کیا گیا، اب کسی صورت ایسا نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کو جیل سے عدالت پیش کیا جائے ویڈیو لنک قبول نہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں مگر ہم عمران خان کو جلدی ریلیز کرائیں گے، عمران خان پر مقدمات بنائے گئے عمران خان کے وکیل یہاں ہوں گے اور وہ جیل میں ہوں گے تو وہ وکیل سے کیسے مشاورت کریں گے؟ ویڈیو لنک کا مقصد عمران خان کو آئسولیشن میں ڈالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کی وجہ سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے، وکلاء کو اکٹھا ہوکر چھبیسویں ترمیم کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے، آج چھبیسویں ترمیم کا عمران خان فوکس ہے کل جو بندہ عدالت میں آئے گا اسے اس کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا مقصد یہ ہے کہ وہ فیملی اور وکلاء سے نہ مل سکیں، توشہ خانہ ٹرائل کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طویل آئسولیشن میں ڈال دیا جائے گا، جیل ٹرائل سے ہم اہل خانہ کو عمران خان سے ملاقات کا موقع مل جاتا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر انڈہ پھینکنے والی خواتین کو کارکنوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، انڈہ پھینکنے والی دونوں خواتین پکڑی گئیں، خواتین کو اوپر کے حکم سے چھوڑ دیا گیا، اڈیالہ میں کچھ لوگ آکر میڈیا کو بدنام کرتے ہیں، اگر کسی عورت پر انڈہ پھینکتے وقت اس کا بیٹا بھی وہاں ہو تو بتاوٴ بیٹے کا رد عمل کیا ہوگا؟ انڈہ پھینکنے والی عورت کل پھر آئی جسے ہماری کارکن نے پہچان کر پکڑ لیا مگر اسے پولیس نے پھر بھگا دیا، کل اس خاتون نے پتھر مارا آئندہ وہ گولی بھی مار سکتی ہے۔