اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے حکومت کو عمران خان پر مقدمات روکنے کا کہا، عون بپی کا بڑا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر عون عباس بپی نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان پر مقدمات روکنے کا کہا ہے۔
یاد رہے کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت وفاقی وزراء کی ان سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی نے مہمان صدر کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران حکومت کو بانی پی ٹی آئی پر مقدمات روکنے کا کہا ہے۔
عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ 17 جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی موجود بھی ہوئے تو شک ہے فیصلہ نہیں سنایا جائے گا، انہوں نے سزا سنانی ہے جو پیچھے سے لکھی ہوئی آئے گی۔
عون عباس بپی نے کہا کہ حکومت کو انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ محسوس ہو رہا ہے اور کوئی یہ دباؤ نہیں ڈالتا کہ انہیں رہا کر دیں بلکہ وہ کہتے ہیں جو آپ کر رہے ہیں وہ غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے صدر نے کہا ہے جو غلط مقدمات بنائے جا رہے ہیں وہ روکیں اور اس سے حکومت کو اندازہ ہو رہا ہے کہ ہواؤں کا رُخ بدل رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز فارم 47 پر الیکشن جیت کر آئیں ہیں اور بات چیت کیلئے ریاست کو اعتماد سازی کرنا ہوگی۔
مسلم لیگ ( نواز ) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جن باتوں کا وجود نہیں ہوتا یہ ( پی ٹی آئی ) انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، سعودی عرب ، چین اور ترکیہ ان کے رویوں سے ناراض تھے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہیں اور پتہ نہیں یو اے ای کے صدر کو یہ یاد بھی ہے یا نہیں، پی ٹی آئی کا ڈیل اورڈھیل کا خیال ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوگا۔
ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کو اسلامک ٹچ دیا گیا، پی ٹی آئی والے ہر چیز کو اسلامک ٹچ دیتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی عون عباس بپی کہنا تھا کہ حکومت کو یو اے ای کے صدر
پڑھیں:
پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ
سٹی42: پنجاب حکومت نےبانی پی ٹی آئی کے 11 مقدمات انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی منتقل کر دیے گئے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات اب اے ٹی سی راولپنڈی میں زیرِ سماعت ہوں گے۔ ان مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔
فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کیا گیا ہے جبکہ ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
ذرائع کے مطابق یہ مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں آر اے بازار، سٹی، وارث خان، نیو ٹاؤن، صادق آباد اور ٹیکسلا میں درج ہیں۔
پنجاب حکومت نے اے ٹی سی راولپنڈی کو بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات کے ٹرائل کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو اس ضمن میں باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔