پاک-بھارت کرکٹ پر مبنی نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری کب ریلیز ہوگی؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدان میں مقابلہ کسی جنگ کے مترادف سمجھا جاتا ہے، ہر گیند پر دونوں ملکوں کے پونے 2 ارب سے زائد عوام کی سانسیں تھم جاتی ہیں جنکی خوشی اور غم کا تعلق میچ کے نتیجے سے جڑا ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یہ دشمنی دنیا بھر میں مقبول ہے، اسی لیے ان دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان دنیا کے کسی بھی ملک میں میچ کا انعقاد ہو تو شائقین کی بڑی تعداد جمع ہوجاتی ہے اور اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کو تاریخی حیثیت حاصل ہے جس پر کئی فلمیں بھی بن چکی ہیں، تاہم اب معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے بھی پاک بھارت ٹاکروں کے سنسنی خیز لمحات کو دستاویزی فلم کی شکل میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نیٹ فلکس کے مطابق ‘دی گریٹسٹ رائیولری: انڈیا ورسز پاکستان کے ٹائٹل کے ساتھ یہ دستاویزی فلم اسٹریمنگ کے لیے 7 فروری سے دستیاب ہوگی۔اس ڈاکیومنٹری میں پاک-بھارت کرکٹ کی تاریخ کو انتہائی دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
سینیئر کھلاڑیوں وریندر سہواگ، ساروو گنگولی، سنیل گواسکر اور شعیب اختر بھی سنسنی خیز انکشافات اور یادیں شیئر کرتے نظر آئیں گے۔روی چندرن ایشون، وقار یونس، جاوید میانداد اور انضمام الحق کے انٹرویوز بھی اس ڈاکیومنٹری میں شامل کیے گئے ہیں۔
پاک-بھارت کرکٹ کے علاوہ فلم میں دونوں ممالک کی روایات اور ثقافت کو بھی منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اس دستاویزی فلم کو’گرے میٹر انٹرٹینمنٹ’ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کے ہدایتکار چندرادیو بھاگت اور سٹیورٹ سگ ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاک بھارت
پڑھیں:
پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، وزیر دفاع
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل کی طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کر دے، پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے ہو پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے دراندازی مکمل بند ہونی چاہیے کیونکہ دہشت گردی پر پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ثالث ہمارے مفادات کی مکمل دیکھ بھال کریں گے اور دہشت گردی کی روک کے بغیر دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے سیاسی مفادات کی بات کرتے ہیں لیکن یہ ملک نیازی لاء کے تحت نہیں چل سکتا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کے لوگ سمجھتے ہیں وفاقی حکومت مخلص ہے جہاں ضرورت ہو ہم طاقت کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں، ہم نے اس مٹی کے مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔