کے پی کے اسمبلی: ضم قبائلی اضلاع کو فنڈز دینے کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں ضم قبائلی اضلاع کو وفاق اور صوبوں کی جانب سے تیز تر ترقی کے لئے فنڈز دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
قرارداد باجوڑ سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اجمل خان اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر پیش کی ، جس میں کہا گیا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے وقت اسے ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کا وعدہ کیا گیا، وفاق ،سندھ ،بلوچستان اور پنجاب نے جو فنڈز دینے کا وعدہ کیا وہ فنڈز نہیں دیئے۔
متن میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ وفاق اور تینوں صوبے تمام واجبات ادا کریں، این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ تین فیصد بنتا ہے، اس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، فاٹا کی تیز تر ترقی نہ ہونے سے وہاں اضطراب اور مسائل بڑھ رہے ہیں۔
اسی طرح وفاق اور دیگر صوبے اسے ختم کریں، تیز تر ترقی کے مد میں وفاق اور تینوں صوبے کے ذمے 567ارب روپے اور تین فیصد این ایف سی کے مد میں وفاق پر 360 ارب روپے واجب ادا ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاق اور
پڑھیں:
سینیٹ میں بھارتی اقدامات کیخلاف متفقہ قرارداد منظور : اسحاق ڈار کا دوٹوک مؤقف
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی معطل کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جبکہ بھارتی الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد ہم نے انتظار کیا کہ بھارت کیا مؤقف اپناتا ہے مگر اس نے پاکستان کا براہ راست نام نہیں لیا اور کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس معاہدے میں واضح لکھا ہے کہ اسے ختم کرنے کے لیے دونوں فریقوں کی رضا مندی ضروری ہے اسحاق ڈار نے کہا کہ پانی پاکستان کی 24 کروڑ عوام کی زندگی سے جڑا مسئلہ ہے اور قومی سلامتی کمیٹی پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ پانی کی بندش کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے میں امن اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے اور سارک کو بھی بھارت کی ہٹ دھرمی نے آگے بڑھنے سے روک رکھا ہے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ سارک ویزا پر موجود تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی طور پر مکمل طور پر ایک پیج پر ہیں اور اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مکمل حمایت کی اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اور اب تک 26 ممالک کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جا چکی ہے جبکہ مزید ممالک کو آج آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج شام سعودی وزیر خارجہ سے بھی ان کی اہم گفتگو طے ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ردعمل ماضی جیسا سخت ہو گا