خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔عالمی سطح پر برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 0.35 فیصد بڑھ کر 77.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، جس کی وجہ معاشی غیریقینی صورتحال سے کہیں زیادہ رسد میں رکاوٹ کے خدشات کو قرار دیا گیا ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی
نظرثانی شدہ قیمتوں کی تجویز پیش کردی ہے، جسے وزیراعظم اورفنانس ڈویژن حتمی شکل دیں گے۔سمری کی منظوری کے بعد نئے نرخ رواں ماہ 16 جنوری سے لاگو ہوں گے۔خیال رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 252 روپے 66 پیسے جبکہ ڈیزل کی 258 روپے 34 پیسے ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پٹرول 7. 54 روپے لٹر سستا، ڈیزل 1.48 روپے لٹر مہنگا، ایل پی جی 17.74 روپے کلو سستی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے، پٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اپنے سٹاف رپورٹر سے کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی 17 روپے 73 پیسے فی کلو سستی کر دی۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 209 روپے 24 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 215 روپے37 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کے11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 541 روپے مقرر کر دی گئی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر لیوی 77 روپے 01 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 78 روپے 02 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔