یمن : گیس اسٹیشن پر دھماکے سے آتشزدگی ‘ 15 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
یمن : گیس اسٹیشن پر دھماکے کے بعد لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے
صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے وسطی علاقے میں گیس اسٹیشن پر دھماکے کے بعد آگ بھڑکنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ یمنی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعہ ضلع ظاہر میں پیش آیا ۔ خوفناک دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے میں 15 ہلاکتوں کے علاوہ 67 افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے 40 کی حالت نازک ہے۔ فوری طور پر معلوم نہیں جا سکا کہ دھماکا اور آتشزدگی کیسے شروع ہوئی۔ واضح رہے بائیدا یمن کے حوثیوں کے کنٹرول میں ہے۔ جو پچھلی تقریباً ایک دہائی سے اس پر حکومت کر رہے ہیں۔پچھلے چند مہینوں سے یمن امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کی بمباری کی زد میں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
کوئٹہ:بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ٹرین کے گزرتے ہی ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع سبی کے علاقے ڈنگرا میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو ڈیرہ مراد جمالی میں روک دیا گیا، بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو اڑانے کی کوشش کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے اس وقت ہوا جب بولان میل گز رہی تھی اور وہ حادثے سے بال بال بچی ہے، دھماکے سے اس کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریلوے کی ٹیم متاثرہ مقام پر روانہ ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، کلیئرنس کے بعد ہی ٹرینیں روانہ کی جائیں گی۔