Jasarat News:
2025-04-26@03:17:25 GMT

برازیل میں تودے گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

برازیل میں تودے گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے

برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے۔ 9 ہلاکتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ہیں جہاں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ، جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی برازیل میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 105 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ برازیل میں

پڑھیں:

روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کیجانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانیوالی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے کہ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک جنگی جرم ہے، جو شہریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔ روس کی جانب سے میزائل حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں مارگٹ اور قلات میں بم دھماکے، سات افراد ہلاک
  • تھائی لینڈ میں فوجی طیارہ گر کر تباہ؛ تمام افسران ہلاک
  • پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ، املاک تباہ، متعدد رابطہ سڑکیں بند، شاہراہ قراقرم کھول دی گئی
  • خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
  • سرینگر؛سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ ،28 سیاح ہلاک ، 20 زخمی ہوگئے