کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوامی مسائل سے آگاہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہاہے کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا اصل مقصد عام لوگوں کے مسائل معلوم کرکے حل کرناہے، اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے بالکل سنجیدہ ہے۔کھلی کچہری میں جو پیش کئے گئے مسائل کو سنجیدگی سے سنے اور انہیں حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ریونیو مسائل کے حل کے لیے مختار کار آفس میں ریونیو ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے جس میں ریونیو رکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنا اور سیل سرٹیفکیٹ کا اجرا کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات ہیں کہ مختلف علاقوں میں کھلی کچہری منعقد کر لوگوں کے بروقت مسائل کا ازالہ کیا جائے۔کھلی کچھری میں شہریوں نے ریونیو، تعلیم، صحت، آبپاشی، ایل بی او ڈی، حیسکو، کمیونٹی ہال تعمیر کروانے، ہائی ویز، منشیات کا خاتمہ کرنے، تجاوزات ہٹانے اور دیگر مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے۔ کھلی کچھری میں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ٹنڈو جان محمد قاضی نور محمد ساند، اسٹنٹ کمشنر ڈگری اختر حسن لاشاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرپرائمری اسکولزنبی بخش گرگیز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری اسکول محمد طاہر سلیم، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایل بی او ڈی، آبپاشی، حیسکو، ہائی ویز، صحت اوردیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کہا کہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کیلیے ضلعو تحصیل سطح پر کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں اور انہیں ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اینٹوں کے بٹھوں کے مالکان ، بیورو آف سپلائی اور ادارہ ماحولیاتی تحفظ کے مشاورت کے بعد 3ہزار اینٹوں کے 10ہزاررپے ریٹ مقرر کر دیے ہیں جس پر عملدرآمد کرنے کے لیے متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے اینٹوں کے بٹھوں کے مالکان کیخلاف کارروائی بھی کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈگری شوگر ملز کے ملازمین کے مسائل سے با خبر ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلیے کوشاں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
پریس کانفرنس کرنیوالوں کو معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال، اسد قیصر
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے، 26ویں آئینی ترمیم کا اصل مقصد ملک میں عدالتی خودمختاری کو ایگزیکٹو کے ماتحت لانا تھا۔ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اسدقیصر نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، ملک احمد خان بھچڑ، سینیٹر اعجاز چوہدری، بلال اعجاز، محمد احمد چٹھہ اور دیگر بے گناہ کارکنان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں دی گئی غیر قانونی سزاں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ افسوس کا مقام ہے کہ جنہوں نے پارٹی چھوڑ کر پریس کانفرنس کی، انہیں ان ہی مقدمات میں معاف کر دیا گیا، جو انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے۔26ویں آئینی ترمیم کا اصل مقصد ملک میں جو باقی ماندہ عدالتی خودمختاری تھی، اسے بھی ایگزیکٹو کے ماتحت لانا تھا۔ ان شا اللہ، ہم اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کو ہر صورت بحال کریں گے۔