جامشورو،واپڈا کے بے دخل ملازمین کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
جامشورو (نمائندہ جسارت) حیسکو واپڈا ملازمین کی جانب سے بجلی چوری کے الزام میں برطرف کیے گئے حیسکو واپڈا ملازمین کی بحالی کے لیے حیسکو رہنماؤں مظفر قریشی، صفر ملاح، ثاقب الدین، خالد کونہارو اور دیگر کی قیادت میں واپڈا سب ڈویژن آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس سلسلے میں احتجاجی ملازمین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے الزام میں ہمارے 2 ملازمین منیر کولاچی اور ایوب ملاح کو فوری نو کریوں پر بحال کیا جائے، جبکہ دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف برَطرف مذکورہ ملازمین کو شہریوں کی شکایات اور قو می بجلی چوری پر برطرف کیا گیا ہے، شہریوں اور متاثرہ اشخاص کا بلند و بانگ دعوئوں سے کہنا ہے کہ بجلی چوری میں صرف ملازمین ہی نہیں بلکہ متعلقہ افسران بھی برابر کے شریک ہیں، جنہیں باقاعدگی سے بھتے پہنچائے جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ حیسکو اہلکار اتنے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کراتے ہوں؟ اور افسران کو علم ہی نہ ہو، حیسکو واپڈا کے اکثر ٹرانسفارمر ٹھیکوں پر دیے گئے ہوں۔ شہریوں کا کہنا تھا عوام کے مسلسل احتجاج اور حیسکو ملازمین کی بے انتہا چوری کی شکایات پر حکام کی جانب سے صِرف 2 ملازمین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا چوری روکنے کے لیے باقاعدہ نچلے درجے کے ملازم سے اعلیٰ افسران کا بھی احتساب ہونا چاہیے، نا کہ شہریوں کو دِ کھاوے کے لیے 2 ملازمین کو بَلی پر چڑھا دیا گیا، باشعور شہریوں کا کہنا تھا حیسکو اور واپڈا سے کروڑوں روپے کی بجلی چوری حیسکو اعلیٰ حکام سے لے کر نچلے افسران تک پھیلی ہوئی ہے اور اس کا نقصان غریب عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہریوں کا کہنا تھا بجلی چوری
پڑھیں:
عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع
شاہد سپرا: وفاق نے صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع کر دیا، فیول پرائس ،کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں صارفین کو ریلیف دیا گیا۔
ٹیرف سبسڈی کی مد میں بھی صارفین کو بلوں میں ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس ،سبسڈی کے باوجود بلوں میں ریلیف کی شرح انتہائی کم ہے۔
کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1روپے90پیسے یونٹ کےحساب سےریلیف دیاگیا، فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 46پیسے فی یونٹ ریلیف دیا گیا۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 90پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس پر جنرل سیلز ٹیکس لگا کر مجموعی طور پر ریلیف بنایا گیا۔