سابق صدر عارف علوی کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف نے ممبرشپ کمیٹی تشکیل دے دی۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کی منظوری سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، فردوس شمیم نقوی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
سابق صدر عارف علوی ممبرشپ کے سربراہ ہونگے، کمیٹی میں فردوس نقوی، مونس الہی، خالد خورشید ، ڈاکٹر سلیمان خان،نعمان افضل ، جبران الیاس ، سلمان امجد شامل ہوں گے۔
کمیٹی میں ہر صوبے سے ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔
لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔