سپریم کورٹ کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور وکلا کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز،بیرسٹر گوہر،سردار مصروف،سلمان اکرم راجہ،نیازی اللہ نیازی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلاء کی عبوری ضمانتوں میں 25 جنوری تک توسیع کر دی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
جب چاہا مرضی کی ترامیم کر لیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کیوں نہ کیں: ہائیکورٹ
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملٹری عدالت سے سزائوں پر اپیل کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری قانون کو 25 ستمبر کو طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب چاہے اپنی مرضی کی ترامیم کر لی جاتی ہیں، سپریم کورٹ کا حکم ہے ابھی تک ترامیم کیوں نہیں کی گئیں؟ وفاقی سیکرٹری قانون عدالت پیش ہوکر وضاحت دیں، ملزم کے وکیل نجیب فیصل نے موقف اپنایا کہ ملٹری عدالت میں کی گئی کارروائی اور الزامات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا، ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں بارہ سال سزا سنائی، ملٹری عدالت نے سزا سے قبل الزامات کی فہرست پیش نہیں کی۔ الزامات کی فہرست کے بغیر سنائی گئی سزا کی قانونی حیثیت نہیں، استدعا ہے کہ عدالت الزامات کی فہرست طلب کرے۔