اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری 2025ء ) عالمی کنٹیکٹ لیس ادائیگی کے پلیٹ فارم گوگل پے کی پاکستان میں جلد لانچنگ کی تیاری شروع کردی گئی، اس حوالے سے ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل پے مارچ 2025ء کے وسط تک پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچنگ کے لیے تیار ہے، جو ملک میں ڈیجیٹل ادائیگی کے پھیلتے ہوئے منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، یہ سروس پاکستانی صارفین کو کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کے لیے اپنے بینک سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کو گوگل پے سے لنک کرنے کے قابل بنائے گی، جس سے ہم آہنگ ٹرمینلز پر بغیر کسی کنٹیکٹ ادائیگیوں کو ممکن بنایا جا سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر 2024ء میں گوگل کی طرف سے تصدیق شدہ رول آؤٹ کو ویزا، ماسٹر کارڈ اور سرکردہ مقامی بینکوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی، تاہم لانچ میں ابتدائی طور پر بنیادی کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کو فعال کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور گوگل والیٹ کی خصوصیات کا مکمل مجموعہ، بشمول لائلٹی کارڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ پاس پہلے مرحلے میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لانچ کی تیاریاں اچھی طرح سے جاری ہیں، اس سلسلے میں چار سے چھ معروف بینک تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ویزا اور ماسٹر کارڈ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جب کہ پاکستان کا ادائیگی کا بنیادی ڈھانچہ سروس کو سپورٹ کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے، جس میں 1 لاکھ 33 ہزار پوائنٹ آف سیل (POS) ٹرمینلز ہیں، جن میں سے 99 فیصد پر پہلے ہی موبائل کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی سہولت موجود ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے شائع کردہ ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ اب الیکٹرانک ادائیگیاں ملک میں ہونے والی تمام ٹرانزیکشنز کی کل مالیت کا 9.

3 فیصد بنتی ہیں، یہ تعداد گزشتہ دو سالوں میں دگنی ہو گئی ہے، صنعت کے ماہرین گوگل پے کی لانچنگ کو پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے کے فروغ کے طور پر دیکھتے ہیں جس میں حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، گوگل والیٹ جیسی ڈیجیٹل ایپلی کیشن کا آغاز جو کسی بھی مالیاتی ادارے کے پیمنٹ کارڈز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، پی او ایس مشینوں اور ای کامرس ویب سائٹس کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی توسیع کو تیز کرے گا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

اگلے 10 برسوں تک بھی جوان نظر آنے کیلیے انجلینا جولی کیا تیاری کر رہی ہیں

انجلینا جولی نے اگلی دہائی تک بھی اسی طرح جوان اور دلکش نظر آنے کے لیے خصوصی تیاری شروع کردی۔

لاس اینجلس کی چمکتی دنیا میں جب سبھی بڑھتی عمر کے اثرات سے بچنے کے لیے مہنگے کریموں اور فلٹرز کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔

ہالی وڈ کی اسٹائل کوئین انجلینا جولی نے تو جیسے وقت کو روک دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 50 سالہ انجلینا جولی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اگلے دس سال تک جوان اور دلکش نظر آئیں گی جیسی وہ "مسٹر اینڈ مسز اسمتھ" کے دور میں تھیں۔

اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے انہوں نے لیزر ٹریٹمنٹ کا سہارا لیا ہے۔

انجلینا جولی کے قریبی حلقوں نے تصدیق کی ہے کہ لیزر ٹریٹمنٹ کے نتائج دیکھ کر خود انجلینا بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں۔ جس کی مدد سے ان کا چہرہ تروتازہ نظر آ رہا ہے۔

اس لیزر ٹریٹمنٹ کی یہ خصوصیت صرف ابھی نہیں بلکہ اگلے دس برسوں تک برقرار رہے گی۔ انجلینا اپنی غذا پر بھی پوری توجہ دے رہی ہیں۔

ان کا روزمرہ کا کھانا پروٹین، سبزیوں اور تازہ پھلوں سے بھرپور ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ انجلینا کو حال ہی میں فلم "ماریا" میں اوپیرا گلوکارہ ماریا کالاس کا کردار نبھاتے دیکھا گیا۔ اب وہ ایک فرانسیسی ڈرامے میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں، جو ستمبر میں ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر تہلکہ مچائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف تعاون کی اپیل،حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کردیا
  • اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ اور ایم ٹیگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
  • شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، ایشیا کپ 2025 کی ممکنہ تاریخیں اور مقام آشکار
  • روز ویلٹ ہوٹل نجکاری، شہریت یافتہ کمپنی کا مشیر کی ذمہ داری سے دستبرداری کا فیصلہ
  • جدید ٹیکنالوجی سے لیس پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • ٹرمپ کا گوگل، مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کا انتباہ
  • پاکستان اور ایل سلواڈور میں کرپٹو تعاون پر مبنی تعلقات کا آغاز
  • وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی مون سون کوآرڈی نیشن کانفرنس کا آغاز
  • اگلے 10 برسوں تک بھی جوان نظر آنے کیلیے انجلینا جولی کیا تیاری کر رہی ہیں
  • گوگل کا مصنوعی ذہانت کا ماڈل انٹرنیشنل میتھمیٹیکل اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب