ڈی چوک احتجاج ، بشریٰ بی بی کی 13مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلی،عدالت نے 5،5 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج کے کیس کی ملزمہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں 7 فروری تک منظور کرلیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،بشریٰ بی بی اپنے وکلاءکے ہمراہ عدالت پہنچیں ۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے ڈی چوک احتجاج کیس میں ضمانت منسوخی کو چیلنج کیا تھا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد کردیں تھیں۔(جاری ہے)
سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ اور وکیل صفائی خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے تھے۔ بشری بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے عدالت کو بتایا تھاکہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔جج افضل مجوکہ نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے؟ جس پر وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ آج 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشری ٰبی بی نے اڈیالہ جیل جانا تھا۔جج محمد افضل مجوکہ نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا۔ جج نے کہا تھاکہ عدالت کے حکم پر آپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی عبوری ضمانت کی 3 درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضما نت 23 جنوری تک منظور کر لی تھی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی آج تک کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کے تناظر میں یہ مقدمات درج کئے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 26 نومبر احتجاج پر تھانہ ترنول میں 2 اور تھانہ رمنا میں ایک مقدمہ درج ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل توشہ خانہ ٹو کیس میںبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت کا سخت برہمی کا اظہارکیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی اہلیہ بشری اسلام آباد عدالت نے بی بی کی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لئے مقرر کر دے گا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔