بھارتی وزیر کا 4 بچوں کی پیدائش پر 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سرکاری بورڈ کے چیئرمین پنڈت وشنو راجوریا نےبرہمن برادری کے جوڑوں کو 4 بچے پیدا کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔
پنڈت وشنو راجوریا پرشورام کلیان بورڈ کے صدر ہیں اور ریاستی کابینہ میں وزیر کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہوں نے اندور میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے کیونکہ ہم نے اپنے خاندانوں پر کم توجہ دینا شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کی پیدائش پر تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں:’ کیا بلی کے بچوں کو میرے بچے سمجھا جاسکتا ہے؟‘
ان کا کہنا تھا کہ مجھے نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں کیونکہ ہم بوڑھوں سے زیادہ توقع نہیں کر سکتے، اس لیے نوجوان مستقبل کی نسل کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔ نوجوان جب سیٹل ہو جاتے ہیں تو ایک بچے کے بعد رک جاتے ہیں، جو بہت بڑا مسئلہ ہے۔
راجوریا نے شادی شدہ جوڑوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہرجوڑا 4 بچے پیدا کرے جس پر پرشورام کلیان بورڈ انہیں ایک لاکھ بھارتی روپے انعام دے گا، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چاہے وہ مستقبل میں بورڈ کے صدر رہیں یا نہ رہیں ایسے جوڑوں کو انعام ملتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ تعلیم مہنگی ہو گئی ہے، کسی نہ کسی طرح اس کا انتظام کریں لیکن بچوں کی تعداد میں کمی نہ ہونے دیں ورنہ غیر ہندو ہمارے ملک پر قبضہ کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکاٹ لینڈ: ہر سال جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافہ، 17 نئے ٹوئن جوڑے اسکول میں داخل
کانگریس کے رہنما مکیش نائیک نے پنڈت وشنو راجوریا کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنے بیان پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔ وہ ایک پڑھے لکھے شخص ہیں، انہوں نے کہا کہ ’آبادی میں اضافے کا مسئلہ دنیا بھر میں ایک بڑا چیلنج ہے۔ جتنے کم بچے ہوں گے، اتنی ہی آسانی سے انہیں تعلیم دی جا سکے گی‘۔
مکیش نائیک کا مزید کہنا تھا کا ’ایک خوف پیدا کیا جا رہا ہے کہ مسلمان ہندوؤں کو عددی طور پر پیچھے چھوڑ دیں گے اور ہندوؤں کو ختم کر دیں گے، یہ خیالات غلط ہیں۔ ہمارا ملک اس وقت مضبوط ہوگا جب ہم سب متحد ہوں گے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بچوں کی پیدائش برہمن ہندو بھارتی وزیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بچوں کی پیدائش بھارتی وزیر کی پیدائش انہوں نے بچوں کی کہا کہ
پڑھیں:
اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اوربچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیرقراردیدیا
اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اوربچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیرقراردیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اوربچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیرقراردیدیا ہے۔
اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے اشتراک وسائل و آبادی میں توازن کے موضوع پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے حکام نے شرکت کی۔پاپولیشن کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 11 ہزار خواتین بوجہ حمل و زچگی موت کا شکار ہو جاتی ہیں، پاکستان میں حاملہ خواتین کی شرح اموات دیگراسلامی ممالک میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں 1000 میں سے 62 بچے ایک سال کی عمر سے پہلے ہی موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
کونسل کے مطابق پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر 40فیصد بچوں کا قد عمر کے لحاظ سے مناسب نہیں ہے،18فیصد بچے غذائی قلت کا شکار اور 29 فیصد بچے وزن کی کمی کا شکار ہیں، پاکستان میں ہر تیسرا بچہ اسکول سے باہر ہے، علمائے کرام قران و سنت کی روشنی میں درس دیں کہ دو سال تک ماں بچے کو دودھ پلائے۔
پاپولیشن کونسل کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش کے درمیان وقفہ ماں اور بچے کے لیے مفید ہے، وقفے سے ماں اور نومولود بچوں کی شرح اموات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن کے شہدا کو خراجِ عقیدت قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن کے شہدا کو خراجِ عقیدت ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسے وزیراعظم ہاوس میں جرگہ، میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں ضم شدہ اضلاع کا کوٹا بحال چھبیس نومبر احتجاج، حکومت پنجاب کا 20ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ صوبائی عہدیدار ڈی آئی خان میں طالبان کو کتنے پیسے دیتا ہے؟، محسن نقوی کا علی امین گنڈا پور پر طنز این اے 175ضمنی انتخاب،دانیہ شاہ کے شوہر 2بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم