پروفیسر اختر الواسع نے پروفیسر شریف حسین قاسمی کی تجاویز اور ایرانی سفیر کے ذریعہ انہیں منظور کرنے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو ادب کا میر تقی میر نمبر مطالعاتِ میر میں نئی عمارت کی سنگ بنیاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن ترقی اردو نے نہ صرف میر کے کلامِ نثر و نظم کے تمام مخطوطات کو اپنی لائبریری میں جمع کرکے اور نور مائیکرو فلم کے ذریعے ان مخطوطات نیز لائبریری کے دیگر مخطوطات کے وسیع تر استفادے کے لئے ڈیجیٹائزیشن ایک عظیم  کارنامہ ہے۔ وہ بھی ایسے وقت میں اہم ترین کارنامہ ہے جب کتب خانے تیزی سے تباہ ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انجمن ترقی اردو کے مرکزی دفتر اردو گھر کے آڈیٹوریم میں تقریر کرتے ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے کیا۔ انہوں نے میر تقی میر کی خودنوشت "ذکرِمیر" کے مکمل متن کی بازیافت پر انجمن کو مبارکباد دیتے ہوئے اور اس کے نہایت عمدہ ترجمے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر چند کہ مجھے اردو نہیں آتی مگر میرے جن رفیقوں نے بھی ڈاکٹر صدف فاطمہ کا یہ ترجمہ پڑھا ہے، انہوں نے اس ترجمے کو بے مثال ترجمے سے تعبیر کیا ہے۔ ڈاکٹر ایرج الہی نے کہا کہ یہ نہ صرف میر کے صحیح تفہیم میں معاون ہوگا بلکہ وہ صدف فاطمہ کے ان عالمانہ حواشی کا جو اس ترجمے پر انہوں نے لکھے ہیں، فارسی ترجمہ کررہے ہیں وہ دقتِ نظری کا ثبوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ انجمن "ذکرِ میر" کے اس حصے کے ساتھ آئندہ فارسی متن کے ساتھ اس لئے شائع کردے گی کیوں کہ اس سے اس متن کے فارسی داں لوگوں کے لئے بھی تفہیم آسان ہوجائے گی۔

جلسے کا افتتاح سے پہلے ایرانی سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے انجمن کی لائبریری میں ان مخطوطات کی نمائش کا افتتاح کیا اور وہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاش ہندستان میں اردو اور فارسی کی ہر لائبریری ایسی ہی مثالی ہوجائے۔ جلسے کا کلیدی خطبہ فارسی کے عالم شریف حسین قاسمی نے پڑھا۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اردو میں اب تک میر پر ایسا کوئی شمارہ شائع نہیں ہوا جو اردو ادب کے اس مثالی نمبر کے ہم پلہ ہو۔ انہوں نے ایرانی سفیر سے درخواست کی کہ انہیں اس شمارے میں دنیا کی ہر اس لائبریری میں پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیئے جہاں علومِ شرقیہ اور فارسی کے طالبِ علم ہوتے ہیں۔ شریف حسین قاسمی نے یہ بھی کہا کہ انجمن ترقی اردو (ہند) کی لائبریری کو چند ہزار باقی ماندہ اردو اور فارسی کتب کو بھی نور مائیکرو فلم کو اس سلیقے سے ڈیجیٹائز اور ایسی ہی خوب صورت جلدبندی کرنی چاہیئے جو نور مائیکرو فلم سنٹر کا اختصاص ہے۔ ایرانی سفیر نے اپنی تقریر جو کہ شریف حسین قاسمی کے بعد کی تھی اس لئے انہوں نے وعدہ کیا کہ ایران کلچر ہاؤس ان کے تمام مشوروں پر جلد ہی عمل شروع کرے گا۔

انجمن ترقی اردو (ہند) کے لائف ٹرسٹی اور ماہرِ قانون اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ ان کے نانا ڈاکٹر ذاکر حسین نے عمر بھر ادارہ سازی ہی کی اور جس عزت و احترام کے ساتھ کی اس پر انجمن کو اس وراثت پر ناز ہے۔ انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ مجھے یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ اسلامیہ کالج کے ذخیرے کو ڈاکٹر ذاکر حسین نے ہی علی گڑھ منتقل کیا تھا اور اس میں "ذکرِ میر" کا اہم ترین متن بھی تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے گھر میں انجمن کا نام ڈاکٹر ذاکر حسین کی اس تحریک کے حوالے سے سنا تھا جس میں انہوں نے 20 لاکھ سے زیادہ دستخط جمع کر کے صدرِ جمہوریہ کو پیش کئے تھے مگر کبھی انجمن سے میرا رابطہ نہیں رہا اور اب جب اس ادارے کو بغیر کسی سرکاری گرانٹ کے گاندھی جی اور ذاکر صاحب کی خواہش کے مطابق عزتِ نفس اور استغنا کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ یہ بزرگ جہاں بھی ہوں گے، خوش ہوں گے۔

پروفیسر اختر الواسع نے پروفیسر شریف حسین قاسمی کی تجاویز اور ایرانی سفیر کے ذریعہ انہیں منظور کرنے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو ادب کا میر تقی میر نمبر مطالعاتِ میر میں نئی عمارت کی سنگ بنیاد ہے۔ انہوں نے انجمن کی تمام ترقی اور ان تاریخ ساز کاموں کو نہایت خاموشی سے اور بغیر اردو کے مجاہد کی امیج بنانے کی کوشش کے بغیر صوفیوں کی طرح کام کرنے والے صوفی صفت اطہر فاروقی کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ادارے کے لئے اپنی صحت بھی برباد کرلی۔ انہوں نے اس پر زور دے کر کہا کہ انہیں امید ہے کہ سلمان خورشید اور ایران کلچر ہاؤس کا مشترک دل چسپی کے کاموں میں تعاون جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شریف حسین قاسمی ایرانی سفیر نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

ایک آسٹرین ڈیئر ڈیول نے خود کو آگ لگا کر کم وقت میں طویل فاصلے تک گاڑی کھینچ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

جوزف ٹوڈٹلنگ نامی شخص خود کو آگ لگا کر 56.42 سیکنڈ میں 100 میٹر تک گاڑی کھینچ کر یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے شخص بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ رواں برس جون کی 24 تاریخ کو ویانا میں انجام دیا تھا۔

کوشش مکمل ہونے کے بعد ان کی سپورٹ ٹیم نے تین فائر ایکسٹینگوئشرز کو استعمال کرتے ہوئے ان کے جسم کو جلنے سے بچایا۔

جوزف اس ریکارڈ سے پہلے بھی خود کو آگ لگا کر متعدد ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ ان ریکارڈز میں آکسیجن کے بغیر جسم کو طویل مدت تک آگ لگائے رکھنا (5 منٹ اور 41 سیکنڈ)، جسم کو آگ لگا کر کم وقت میں 200 میٹر کا فاصلہ طے کرنے سمیت دیگر ریکارڈز شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کو نسل کا اجلاس،اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
  • وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
  • بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
  • اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف فلسطین کے ساتھ ہندوستان
  • آفات کو اصلاح احوال کا موقع جانیں، پروفیسر ڈاکٹر حسن قادری
  •  وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال