Islam Times:
2025-07-26@13:50:38 GMT

پاکستان میں پولیو کا 71واں کیس جیکب آباد سے سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

پاکستان میں پولیو کا 71واں کیس جیکب آباد سے سامنے آگیا

پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 27 دسمبر 2024ء کو ظاہر ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ سال 2024ء کا 71واں پولیو کیس سندھ کے ضلع جیکب آباد سے سامنے آگیا۔ پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 27 دسمبر 2024ء کو ظاہر ہوئیں، سال 2025ء کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ حکام نے جیکب آباد میں پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی

کراچی:

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں ایک دن میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوایک تولہ سونا 5900روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت کم ہو کر 3 لاکھ59ہزار روپے پر آگئی۔

اسی طرح 5058 روپے کی کمی سے 10گرام سونا 3 لاکھ7 ہزار784روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں 61 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 3 ہزار 363 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے 90 دن کی توسیع سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گری ہے اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے کن امور پر بات ہوئی؟ امریکی محکمہ خارجہ کا اعلامیہ سامنے آ گیا
  • اسحاق ڈارکی مارکو روبیو سے کن امور پر بات ہوئی؟ امریکی محکمہ خارجہ کا اعلامیہ سامنے آ گیا
  • ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے چالان پروسیکیوشن برانچ میں جمع کردیا
  • عدلیہ کیلئے ماہر اور سیاسی وابستگی نہ رکھنے والے نوجوان وکلا کو سامنے لایا جائے گا، چیف جسٹس
  • بھارتی کرکٹر یش دیال کا نابالغ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ بھی سامنے آگیا
  • پولیو کے قطرے نہ پلانے سے معذوری کے ذمہ دار والدین: طاہر اشرفی 
  • پاکستان، یو اے ای تعاون میں نمایاں پیشرفت
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
  • ایران اور امریکی جنگی جہاز ایک بار پھر آمنے سامنے ، صورتحال کشیدہ