UrduPoint:
2025-11-03@05:13:04 GMT

16 جنوری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

16 جنوری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14 جنوری 2025ء ) 16 جنوری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری تیار کر لی گئی، حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر پاکستان پر بھی دکھائی دینے کا امکان ہے ۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 16 جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے اضافے کا امکان ہے ۔

دیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد اضافے کی توقع کی جارہی ہے ۔ اوگر قیمتوں میں ردو بدل کے فیصلے کی سمری وزارت خزانہ کو 15 جنوری کو ارسال کرے گا جس کا اطلاق وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یکم جنوری 2025 کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا ۔ پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024 کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں، تاہم اب اکتوبر 2024 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے اوپر چلی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ ہوا ہے، 3.

50 ڈالر کے اضافے سے فی بیرل برطانوی خام تل کی قیمت 80.42 ڈالر ہو گئی۔ جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 3.57 ڈالر اضافے سے 77.49 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق روس اور ایران پر نئی امریکی پابندیوں کے امکانات کے باعث عالمی مارکیٹ میں ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔ اس تمام صورتحال سے پاکستان کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کی قیمتوں میں ڈیزل کی قیمت کی قیمت میں کے مطابق فی بیرل

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔

خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے اگلے 15 روز تک ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے 43 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اس سے قبل 263 روپے دو پیسے مقرر تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے دو پیسے کا اضافہ کرکے 275 روپے 42 پیسے سے مہنگا کرکے 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 5300 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟