وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ کابینہ میں پنجاب کے نوجوانوں کیلئے اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نوجوانوں کو بغیر لیز کے سرکاری زمین اور بلا سود 3 کروڑ تک قرضہ فراہم کرے گی۔ کسی بھی فتنہ کا حصہ بننے کی بجائے پاکستان کی ترقی پسند یوتھ اس وقت مریم نواز سے امیدیں وابستہ کر رہی ہے۔

پنجاب حکومت 1 لاکھ کے قریب چھوٹے اور درمیانے درجے کے سٹارٹ اپ شروع کرے گی۔مریم نواز جو کام پنجاب کے نوجوانوں کیلئے کررہی ہے، دوسرے صوبوں کے نوجوان بھی اسکی خواہش کررہے ہیں۔طلباء کیلئے لیپ ٹاپس کی تعداد 40 ہزار تک بڑھائی جا رہی ہے۔ سکینڈ اور تھرڈ ائیر کے بچوں کو بھی ہونہار سکالر شپ سے فیسیں دی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج پنجاب کی اقلیتوں کےلیے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ سکھ میرے ایکٹ کے بعد کابینہ نے ہندو سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دیدی ہے جو پنجاب بھر میں لاگو ہوگا۔ کسان کارڈ سے اب تک کاشتکاروں 46ارب روپے کی خریداری کر چکے ہیں۔ پنجاب حکومت 9 ہزار سے زائد گرین ٹریکٹر کسانوں کو دے چکی ہے۔

پنجاب میں رکشہ سمیت تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن 6 ماہ میں کروانا لازم ہوگی۔ وزیر اعلٰی نے کاٹن کی پیداوار بڑھانے کےلیے ٹاسک دیا سونپ دیا ہے اور اب پنجاب میں کاٹن اور گنے کی پیداوار کو مانیٹر کیاجائے گا۔ 2سے3 دن میں28 الیکٹرک بسیں لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ ہم بسوں کےلیے چارج اسٹیشن بنائیں گے اور ڈبل ڈیکر بسوں کےلیے نئے ڈپو قائم کیے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کابینہ میں ڈائیلسز پروگرام کی بھی منظوری دی گئی ہے، ڈائیلسز کیلئے جو فنڈ پہلے7 لاکھ تھا اسے اب بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کےلیے سپیشل عدالت قائم کریں گے۔ فتنہ گروپ نے اوورسیز پاکسانیوں کو زکوٰۃ خیرات جمع کروانے اور فسادبرپا کرنے کےلیے استعمال کیا لیکن مریم نواز ان کے مسائل پر ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ جرنلسٹ سپورٹ فنڈز کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈبل کردیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پنجاب حکومت مریم نواز

پڑھیں:

پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-08-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ متا ثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے امدادی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں ۔ آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔ وزیر آباد کے لوگوں کے لیے الیکٹرک بسوں کا تحفہ لائی ہوں ،انہوں نے مکمل گھر بہہ جانے والے سیلاب متاثرین کے لیے دس لاکھ اور جزوی گھروں کو نقصان پہنچنے والے متاثرین کے لئے پانچ پانچ لاکھ فی خاندان دینے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر آباد میں ا ی بسیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد کے لوگوں کو پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت مل رہی ہے ۔ وزیر آباد کے تمام ر استوں پر ستھرا پنجاب ٹیم کام کر رہی ہے ۔ بتاو وزیر آباد میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کم ہوئیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا گوجرانوالہ میں لاہور سے بہتر میٹرو سروس بننے جا رہی ہے ۔ خواتین ، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے اس بس میں سفر فری ہو گا ۔ بس میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہو لت بھی ہو گی ۔ لوگ اب وزیر آباد سے گوجرانوالہ صرف بیس روپے میں سفر کر یں گے ۔ صوبے میں سیلابی مشکل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں سیلاب زدگان کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں ۔ سیلاب سے پنجاب میں ایک سو اموات ہوئی ہیں ۔ جن پر بہت دکھ ہے ۔ انہوں نے کہا جب تک ایک ایک سیلاب متاثرہ شخص کو ریلیف نہ دیدوں چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔

متعلقہ مضامین

  • نون لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری
  • ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
  • ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
  • ن لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • سیاسی مجبوریوں کے باعث اتحادیوں کو برداشت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی، عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری