اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت،پنجاب حکومت کابین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور: پنجاب حکومت نے اٹک کے مقام پرسونے کے ذخائر کی موجودگی تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق دریائے کابل اور دریائے سندھ کے سنگم کے مقام پرحالیہ سروے میں سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی، سونے کے ذخائر کے تصدیق کرنے میں موجود حکومت پنجاب کو ایک سال کا عرصہ لگا۔
حکومت پنجاب نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی۔ ہر طرح سے تصدیق کے بعد پنجاب حکومت کی اعلیٰ سطح کمیٹی کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرے گی اور انہیں سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیرابراہیم حسن مراد نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونے کے ذخائر پنجاب حکومت
پڑھیں:
پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کرنے کافیصلہ کر لیاگیا۔مختلف اضلاع میں963 نئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کانیاپروگرام شروع کیا جائے گا،پوٹھوہارریجن میں چھوٹے ڈیموں سے صاف پانی کے منصوبے شروع ہوں گے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرہائوسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سی ای اوصاف پانی اتھاٹی نویداحمد نے جاری اور نئے منصوبوں بارے بریفنگ دی ۔(جاری ہے)
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانی کے منصوبوں میں2سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی شامل ہیں،بہاولپور،رحیم یارخان ودیگراضلاع میں صاف پانی منصوبوں پرجلدکام شروع ہوجائے گا۔وزیر ہائوسنگ کے مطابق سالانہ بنیادوں پرپانی کی فراہمی کے متعددنئے پراجیکٹس پرکام کیاجائے گا۔سی ای و صاف پانی نے بتایا کہ منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت ومیرٹ کویقینی بنایاجائے گا،آپریشنل اخراجات میں کمی کیلئے منصوبوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔