روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کو کہا کہ خلیجی عرب شام سے متعلق بات چیت میں روس اور ایران کی موجودگی کے خواہاں ہیں۔ اسلم ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کو کہا کہ خلیجی عرب شام سے متعلق بات چیت میں روس اور ایران کی موجودگی کے خواہاں ہیں۔  فارس نیوز کے مطابق لاوروف نے منگل کو کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک روس، ایران اور چین سے شام کے حوالے سے بات چیت میں شامل ہونے کی درخواست کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے پی اے کی رپورٹ کے مطابق، لاوروف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے ترکی اور خلیج فارس کے ممالک سے بات کی ہے۔

انہوں نے شام پر دوسرا اجلاس منعقد کیا جس میں عرب ممالک، ترکی اور کچھ مغربی ممالک شریک تھے۔ لاوروف نے مزید کہا کہ وہ مصر ہیں کہ روس، ایران اور چین کو اس عمل میں شامل ہونا چاہیے۔ روس کے وزیر خارجہ نے آستانہ عمل کے مذاکراتی کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی واقعی شام میں اپنے دشمنوں کے ساتھ حساب کتاب کرنے کے بجائے ایک قابل اعتماد اور نتیجہ خیز عمل شروع کرنا چاہے تو ہم اس قسم کی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ سرگئی لاوروف نے حالیہ دنوں میں کہا تھا کہ ہم شام کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ابھی وہاں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں طویل مدتی نتائج اخذ کرنا بہت جلدی ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے واشنگٹن کو شام کے عوام کی حالت زار کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ واشنگٹن، جو حقیقت میں شام کے شمال مشرقی علاقے کا سب سے مالدار حصہ قابض تھا اور اپنے اتحادیوں کے اتحاد کے سربراہ کے طور پر دمشق پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر رہا تھا، اس صورت حال کے لیے بہت حد تک ذمہ دار ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بات چیت کہا کہ شام کے

پڑھیں:

مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے: عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا اور اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوسندھ کے کسانوں کی فکرکیوں نہیں ہوتی؟ پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدارمیں ہے، اپنی کارکردگی پردھیان دے، اگرپیپلزپارٹی غلط بیانی سے کام لےگی توجواب دینا پڑے گا۔

لاہور پولیس نے سائبر پٹرولنگ یونٹ قائم کر دیا

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہربننا شروع نہیں ہوئی مگر ایسا نہیں کہہ رہی کہ اتفاق رائے نہیں ہوا تونہریں نہیں بنیں گی، مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تونہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی کا کیا کریں گے۔

واضح رہے کہ دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے جب کہ وکلا کی جانب سے سکھر ببرلو بائی پاس پر دیا گیا دھرنا بھی تاحال جاری ہے جس کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہے۔

پہلگام میں سیاحوں پر حملہ، پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات کرنے اتفاق ہوا تھا۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت امریکہ کی حقیقت پسندی پر منحصر ہے، ایران
  • ایران جوہری مذاکرات میں امید افزا پیش رفت
  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں کون کونسے سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے؟
  • ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے، رافائل گروسی
  • بغداد، ایران-امریکہ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، فواد حسین
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے: عظمیٰ بخاری
  • ایران جوہری مذاکرات: پوٹن اور عمان کے سلطان میں تبادلہ خیال
  • میں نے نتین یاہو کیساتھ ایران سے متعلق بات کی، امریکی صدر
  • سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران