ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن کے 4 سالہ دور اقتدار کو بدترین قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جوبائیڈن کے 4 سالہ دور اقتدار کو بدترین قرار دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیتنے کے بعد بھی بائیڈن انتظامیہ پر مسلسل تنقید کررہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں ملک تاریخ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکتا تھا، امریکی صدر جو بائیڈن کا دعویٰ
بائیڈن انتظامیہ عالمی معاملات سے نمٹنے میں ناکام رہی، افغانستان سے انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا سامان طالبان کے پاس چھوڑ دیا، بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد امریکا دوبارہ ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے گا۔
قبل ازیں، صدر جوبائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ امریکا 4 سال سے پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط ہوگیا ہے، ٹرمپ کے لیے معاشی اور سفارتی طور ایک زیادہ مضبوط قوم چھوڑ کر جارہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
4 سالہ اقتدار wenews افغانستان بدترین ڈونلڈ ٹرمپ صدر جوبائیڈن نومنتخب امریکی صدر یوکرین جنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 4 سالہ اقتدار افغانستان ڈونلڈ ٹرمپ صدر جوبائیڈن نومنتخب امریکی صدر یوکرین جنگ صدر جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
ٹرمپ کیخلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ، غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ
فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، امریکی صدر کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر لندن میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے پرتپاک استقبال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے، برطانوی شاہی خاندان اور امریکی مہمانوں کے درمیان خصوصی جلوس نکالا گیا، جس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کنگ چارلس سوار تھے، جبکہ کوئین کمیلا اور میلانیا ٹرمپ اسکاٹش اسٹیٹ کوچ میں موجود تھیں۔ شاہی محل پہنچنے پر شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کل برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے ملاقات ہوگی۔