کراچی: کورنگی میں فجر کی نماز پڑھ کر آنیوالا مظفر شور مچانے پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔
پولیس کے مطابق کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مظفر اقبال جاں بحق ہو گیا۔
ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا ہے کہ فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، 17 سال کا نوجوان مظفر اقبال نماز فجر پڑھ کر گھر جا رہا تھا۔
کراچی میں ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق ڈاکو مقتول کے پڑوس میں واردات کر کے جا رہے تھے۔
ایس ایس پی کورنگی نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعے کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی انچارج کو معطل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق 9 جنوری کو اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک پر ڈکیتی مزاحمت پر شہری عارف کو قتل کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ 4 جنوری کو کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ساحل مسیح کو بھی ڈاکوؤں نے قتل کر دیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈکیتی مزاحمت پر
پڑھیں:
کراچی، ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
ذرائع کے مطابق کمپنی نے ریڈ لائن منصوبے پر کام احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر جاری رکھا ہوا ہے۔ منصوبے کی تعمیر کے دوران ماضی میں بھی پانی اور سیوریج کی لائنیں متاثر رہی ہیں۔ ریڈ لائن منصوبے میں کام کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے عوام کئی سالوں سے اسی اذیت کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کا ریڈ لائن بس منصوبہ غیر معمولی تاخیر کے باعث شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن گیا۔ احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر کام کرنے سے سیوریج لائنیں بند ہوگئیں، گندا پانی سڑکوں پر بہہ نکلا۔ حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی جانے والی شاہراہ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہونا معمول بن گیا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے ریڈ لائن منصوبے پر کام احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر جاری رکھا ہوا ہے۔ منصوبے کی تعمیر کے دوران ماضی میں بھی پانی اور سیوریج کی لائنیں متاثر رہی ہیں۔ ریڈ لائن منصوبے میں کام کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے عوام کئی سالوں سے اسی اذیت کا شکار ہیں۔