WE News:
2025-07-07@18:00:14 GMT

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 خوارج ہلاک کردیے

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 خوارج ہلاک کردیے

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، خارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن کلین اپ جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیےوادی تیراہ اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 خوارج ہلاک

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز خیبر پختوانخوا کے ضلع ٹانک اور وادی تیراہ میں بھی 2 آپریشنز کیے تھے۔

ضلع ٹانک میں خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے۔ جبکہ دوسری جانب وادی تیراہ میں کیے گئے ایک دوسرے آپریشن میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔

12 اور 13 جنوری کو کیے گئے ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 8 خوارج مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیےسیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک کردیے

قبل ازیں گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کچھی میں بھی آپریشن کیا گیا تھا جس میں 27 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے جب دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اور فورسز نے کامیابی سے 27 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے، جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی تباہ کردیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک فوج شمالی وزیرستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک فوج شمالی وزیرستان سیکیورٹی فورسز نے خوارج ہلاک ہلاک کردیے

پڑھیں:

لیاری سانحہ افسوسناک، ریسکیو آپریشن آج مکمل ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن آج مکمل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پہلی ترجیح متاثرہ افراد کی جان بچانا تھی، اور ہم نے پوری کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ملبے سے زندہ نکالا جا سکے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ گرنے والی عمارت بغیر اجازت تعمیر کی گئی تھی، اور اس واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کراچی میں 480 سے زائد عمارتیں خطرناک قرار دی جا چکی ہیں، اور بلڈنگز کے معاملات پر کل اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: لیاری میں 107 مخدوش عمارتیں، 22 انتہائی حساس قرار، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ

یوم عاشور کی سیکیورٹی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 466 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے، جن میں 1400 سے زائد مجالس اور 10 سے زائد جلوس انتہائی حساس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر 6000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، جبکہ روہڑی میں ملک کا سب سے بڑا جلوس پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ تمام جلوسوں کے راستوں پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سندھ کراچی لیاری عمارت مراد علی شاہ یوم عاشور

متعلقہ مضامین

  • بارکھان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار
  • شمالی عراق: غار میں گیس کے اخراج سے 8 ترک فوجی جاں بحق
  • شمالی عراق :غار سے نکلنے والی میتھین سے پانچ ترک فوجی ہلاک،ترکیہ حکومت
  • بھارت کا رافیل طیاروں سمیت 4 پائلٹس مارے جانے کا اعتراف
  • آپریشن سندور: ہلاکتیں چھپانے کے بعد بھارتی فوج کا یوٹرن، مارے گئے فوجیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ
  • یوم عاشور پر زبردست انتظامات، وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو شاباش
  • لیاری سانحہ افسوسناک، ریسکیو آپریشن آج مکمل ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
  • لکی مروت: سی ٹی ڈی کی کارروائی ،3 خوارج ہلاک
  • لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 دہشتگرد مارے گئے
  • افغانستان سے در اندازی کی کوشش ، بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشت گرد ہلاک