ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین، رؤف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں رؤف حسن اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگلہ، اپبارہ ،کراچی کمپنی میں ایک، ایک مقدمہ جبکہ رؤف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی 13 درخواستیں 7 فروری تک منظور کی تھی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی۔
پس منظر
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر کو بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا تھا اور 25 نومبر کی شب وہ اسلام آباد کے قریب پہنچ گئے تھے تاہم اگلے روز اسلام آباد میں داخلے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پی ٹی آئی کے حامیوں کی جھڑپ کے نتیجے میں متعدد افراد، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار زخمی ہوئے تھے۔26 نومبر کی شب بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب مارچ کے شرکا کو چھوڑ کر ہری پور کے راستے مانسہرہ چلے گئے تھے، مارچ کے شرکا بھی واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی ہدایت: عمران خان جیل میں دیسی ادویات بھی استعمال کرنے لگے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان جیل میں دیسی ادویات بھی استعمال کرنے لگے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان نے چیک اپ کرنے والی پمز کی میڈیکل ٹیم کو آگاہ کیا کہ دو روز پہلے ان کے پیٹ میں درد ہوا اور کچھ روز سے انہیں قبض کی بھی شکایت تھی۔
جس پر انہوں نے اپنی اہلیہ کی تجویز کردہ قُرصِ ملین دیسی دوا استعمال کی جس سے انہیں بے حد افاقہ ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان خود کو فٹ رکھنے اور اسٹمنا بڑھانے کے لیے ایک ہربل میڈیسن GINKO BILOBA بھی استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا: محسن نقوی
عمران خان نے کہا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی دیسی ادویات کے بارے میں ان کی رہنمائی کرتی رہتی ہیں جو خاصی مفید ہوتی ہیں۔
مزید :