مریم نواز چاہتی ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں: اعجاز چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری—فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز چاہتی ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو چاہیے کہ وہ اپنے والد یا چچا کو کہیں کہ مذاکرات بند کروا دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم تو جیلوں میں پڑے ہیں، مزید کچھ عرصہ گزار لیں گے، مذاکرات پاکستان کے مفاد میں ہیں، ان کو جاری رہنا چاہیے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 18ماہ سے قید سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔
اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، مگر جیل حکام نے جانے نہیں دیا، یہ یوسف رضا گیلانی کی توہین ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 18 ماہ سے قید سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔
چیئرمین سینیٹ نے حکم دیا تھا کہ سینیٹ کے 345 ویں اجلاس میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، اجلاس میں ان کی شرکت از حد ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینیٹر اعجاز چوہدری پروڈکشن آرڈر جاری چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔
پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔