ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور: 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا اور ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈاکٹر یاسمین راشد اعجاز چودھری
پڑھیں:
عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کیلئے ویڈیو لنک تیاری کا حکم
عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کیلئے ویڈیو لنک تیاری کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ویڈیو لنک تیاری کا حکم دے دیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی تاہم آج بھی کیس کا ٹرائل نہیں ہو سکا جس کے بعد ملزمان شیخ رشید، سیمابیہ طاہر اور دیگر حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے، آج کی سماعت میں ویڈیو لنک آن نہیں ہو سکا۔
دوران سماعت وکلائے صفائی کی جانب سے عمران خان سے فوری ملاقات کرانے کی درخواست دائر کی گئی، وکیل فیصل ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ کلائنٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کیس کے سلسلے میں مشاورت ضروری ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے گواہ کرکٹ سٹیڈیم ڈیوٹی پر ہیں جس پر عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔
عدالت نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت ویڈیو لنک واٹس ایپ کال پر ہو گی، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی کے لیے ویڈیو لنک تیاری کا حکم دے دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت بااثر قبضہ مافیا کا قبضہ ختم وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت بااثر قبضہ مافیا کا قبضہ ختم عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں: جسٹس حسن اظہر اقوام متحدہ نے پاکستان کی قرارداد برائے حق خود ارادیت متفقہ طور پر منظور کر لی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے: یورپی یونین سفیر اسرائیل نے جنگ بندی معاہدےکی دھجیاں اڑادیں، آج پھر لبنان پر حملہ کردیا، 13 افراد جاں بحق بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا،جسکو میں نے روکا، امریکی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم