وزیراعظم 11 سے 13 فروری تک یو اے ای کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف 11 سے 13 فروری تک متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے دورے میں صدر شیخ محمد بن زید اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سربراہ اجلاس کے موقع پرشہباز شریف اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی ملاقات بھی ہوگی۔ سربراہ اجلاس میں انڈونیشیا، مالدیپ سمیت دیگرممالک کے صدور شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ترک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر ترکیے کی غیرمتزلزل حمایت کے مشکور ہیں۔
اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے میں زلزلے پر اظہار تشویش کیا اور ترک بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔