کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے نئی فلموں اور ڈراموں کے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تخلیقی شعبوں خاص طور پر فلم، ڈرامہ اور دیگر فنون کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

شرجیل میمن کی زیرِ صدارت کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں وزیر نے کہا کہ اس بورڈ کا قیام تخلیقی کاموں کی ترقی اور معاشرتی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے نئے لکھنے والوں اور تخلیقی پروڈکشن ہاؤسز کی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ وہ اپنے منصوبوں پر کام جاری رکھ سکیں۔

وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بورڈ کی منظوری کے بعد تخلیقی منصوبوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ یہ منصوبے کامیابی سے مکمل ہو سکیں۔

اجلاس کے دوران، کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

گورنر سندھ سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی ملاقات، جشن آزادی کی تقریبات پر غور

گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بہترین بزنس پروپوزل پیش کرنے والے نوجوانوں کو قرضِ حسنہ دے کر کاروباری معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل اور بااختیار بن سکیں، ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ سندھ کا نوجوان روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہو۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی گورنر ہاوس میں ملاقات میں "معرکہ حق، جشنِ آزادی" کی تقریبات، جو کہ یکم سے 14 اگست تک منعقد ہوں گی، کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کو بااختیار بنانے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے گریجویٹ فورم کی سماجی خدمات اور مثبت تجاویز کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت گورنر ہاؤس میں نوجوانوں کے لیے کئی انقلابی اقدامات جاری ہیں، جن میں آئی ٹی کلاسز، اسکالرشپس اور کاروباری تربیت کے مواقع شامل ہیں۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بہترین بزنس پروپوزل پیش کرنے والے نوجوانوں کو قرضِ حسنہ دے کر کاروباری معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل اور بااختیار بن سکیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ سندھ کا نوجوان روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہو۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی ملاقات، جشن آزادی کی تقریبات پر غور
  • سندھ حکومت کا 14 اگست کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
  • یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
  • اے پی این ایس کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات
  • اے پی این ایس کے وفد کی سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ملاقات
  • سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
  • بارشوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہے، شرجیل میمن
  • بارش کی تباہ کاریوں کیخلاف کسی صوبے کو مدد چاہیے تو حاضر ہیں، شرجیل میمن
  • 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ اسوقت اڈیالہ جیل میں قید ہے، شرجیل میمن
  • 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے قوم کے بچوں کو انتشار میں لگایا اور اپنے بچوں کو ملک سے باہر رکھا: شرجیل میمن