چیٹ جی پی ٹی میں نیا فیچر پرسنل اسسٹنٹ معتارف ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
چیٹ جی پی ٹی نے ٹاسکس فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو ایک یا بار بار کیے جانے والے کاموں کو مخصوص وقت پر شیڈول کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے کاموں کی یاددہانی سیٹ کر سکتے ہیں، جیسے کہ موسم کی معلومات، حصص کی قیمتیں، یا غیر ملکی زبان کا نیا لفظ سیکھنا۔
یہ فیچر اس وقت چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے، لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ مفت صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔
اس فیچر کو چیٹ جی پی ٹی کے ویب ورژن کے پروفائل مینیو میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں سے صارفین اپنی یاددہانیوں کو تبدیل یا حذف بھی کر سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔