جمال الدین جمالی: سانحہ 9مئی کے ایک اور تلخ واقعہ مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے مقدمہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ عدالت نے سابق گورنر عمر جاوید چیمہ، سابق وزیر صحت یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید اور صنم جاوید سمیت 31 ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔
فردَ جرم عائد ہونے کے بعد ملزموں نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا اور عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کو گواہیاں ریکارڈ کروانے کی اجازت دے دی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں 9 مئی 2022 کو مسلم لیگ نون کا مرکزی دفتر جلانے کے ایک مقدمہ میں ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی، مسلم لیگ نون کا ہی دفتر جلانے کے دوسرے مقدمہ مین فردِ جرم 23 جنوری کو عائد کرنے کا حکم دے دیا۔
آج فرد جرم عائد کرنے کے لئے تمام ملزموں کو کٹہرہ میں لایا گیا جن میں نمایاں ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری،محمود الرشید، صنم جاوید تھے، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے طریقہ کار کے مطابق فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔
عدالت نے مقدمے کی مزید کارروائی 22 جنوری تک ملتوی کر دی، 22 جنوری کو پراسیکیوشن اپنے گواہوں کی گواہیاں ریکارڈ کروائے گی۔
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
عدالت نے حکم دیا کہ سکیورٹی ضروریات کے سبب اس مقدمے میں ٹرائل کی مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں ہو گی۔
مسلم لیگ نون کا دفتر جلانے کے دوسرے کیس مقدمہ نمبر 367/23کی بھی آج مختصر سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت اس حکم کے ساتھ 23 جنوری تک ملتوی کر دی کہ اس روز فرد جرم عائد کی جائے گی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کو مزید 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دفتر جلانے کے مسلم لیگ نون عدالت نے
پڑھیں:
9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن میں 9 سالہ بچی آسیہ کی ہلاکت کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق پیر کو بچی کی لاش گھر کی چھت سے ملی تھی اور اہلخانہ نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ آسیہ نے خودکشی کی ہے۔ محلے کی ایک خاتون نے بچی کو پھندے پر لٹکا ہوا دیکھا، جس کے بعد محلہ داروں نے کپڑے کی رسی کاٹ کر لاش نیچے اتاری۔ لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچی کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ والد کی جانب سے پوسٹ مارٹم نہ کروانے پر اصرار کیا گیا، تاہم سرجانی پولیس نے اہلخانہ کو راضی کیا، جس کے بعد میڈیکل رپورٹ نے کیس کا رخ مکمل طور پر بدل دیا۔