WE News:
2025-07-25@14:14:07 GMT

مونس الٰہی کو بڑا ریلیف مل گیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

مونس الٰہی کو بڑا ریلیف مل گیا

سیشن مجسٹریٹ گجرات نے پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی کے خلاف قتل و معاونت کا مقدمہ جھوٹا ثابت ہونے پر انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

گجرات کے سیشن مجسٹریٹ سیف اللہ تارڑ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الہٰی کے خلاف قتل و معاونت کے کیس میں انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا

عدالت نے مدعی اور گواہان کے بیانات حلفی کے بعد مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لیا، مقدمہ کے مدعی محمد اکرم اور گواہان محمد اسجد اور سجاد اشرف نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروا دیے، مونس الٰہی کی والدہ بیگم قیصرہ الٰہی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

گجرات کے سیشن مجسٹریٹ سیف اللہ تارڑ نے درخواست پر سماعت کی،مدعی محمد اکرم نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کروایا کہ مونس الٰہی پر ہم نے کبھی کوئی الزام نہیں لگایا، مونس الٰہی کا اس مقدمہ سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔

مدعی محمد اکرم نے بیان دیا کہ ہم اس معاملے میں مونس الٰہی کے خلاف کارروائی کا کوئی عندیہ نہیں رکھتے، پولیس نے مذکورہ وارنٹ غیر قانونی طور پر حاصل کیا، مونس الٰہی کے خلاف وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت لاہور: مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

درخواست گزار بیگم قیصرہ الٰہی نے نظرثانی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ مذکورہ مقدمے کا اندراج 29 جون 2023 کو ہوا جبکہ مونس الٰہی 28 دسمبر 2022 سے بیرون ملک مقیم ہیں، بدنیتی کی وجہ سے مونس الٰہی کو اس کیس میں شامل اور بعد ازاں اشتہاری قرار دیا گیا۔

مدعی اور گواہان کے بیانات کے بعد عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں بھی مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے، نومبر 2023 میں احتساب عدالت لاہور نے کرپشن کیشن میں مونس الٰہی کی جائیداد ضبط کرنے اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی ٹی آئی قتل کرپشن مونس الہی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی قتل مونس ال ہی کو ال ہی کے کے خلاف

پڑھیں:

  شیر پاؤ پل باغیانہ تقاریر کیس؛ جج نے فیصلہ لکھوانا شروع کر دیا

سٹی42: لاہور میں صحافی، سیاسی کارکن، قانون دان اور پولیس کے اہلکار سب ہی 9 مئی  2023 کو شیر پاؤ پل پر بغاوت پر اکسانے والی تقریریں کرنے اور گھیراؤ جلاؤ کے مشہور مقدمے کا فیصلہ آنے کے منتظر ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کچھ دیر میں فیصلہ سنانے والے ہیں۔

سٹی42 کے نمائندہ  جمال الدین کی رپورٹ کے مطابق نو مئی 2023 کو شیر پاؤ پل پر بغاوت پر اکسانے والی  تقاریر کرنے  اور  جلاؤ گھیراؤ  کے واقعات کے کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ کچھ دیر پہلے تک موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید عدالت مین فیصلہ قلمبند کروا رہے ہیں۔ 
فیصلہ سنائے جانے کے وقت اس مقدمہ میں ملوث جن ملزموں کی ضمانت ہو چکی ہے ، انہیں بھی عدالت میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی نے اسرائیل مخالف مظاہروں پر درجنوں طلباء کو یونی ورسٹی سے نکال دیا

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز اور دیگر اہم ملزموں پر نو مئی  2023 کو تشدد اور ریاست کے خلاف بغاوت کے کئی مقدمات میں سے  شیر پاؤ پل تقاریر اور گھیراؤ جلاؤ کیس پہلا مقدمہ ہے جس کا فیصلہ آج سنایا جا رہا ہے۔
اس مقدمہ میں زیر حراست سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دوسرے  13 ملزموں کا ٹرائل مکمل ہو  چکا ہے۔ 
 اس کیس کے ملزموں میں پی ٹی آئی کی پنجاب کی سابق صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت  یاسمین راشد ، سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے سابق  وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کے ساتھ  اعجاز چوہدری ،عمر سرفراز چیمہ ٫،میاں محمود الرشید  بھی شامل ہیں۔
تھانہ سرور روڈپولیس نے مقدمہ نمبر 97/23  درج کیا تھا اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مناسب وقت پر مقدمہ کا  چالان جمع کروا دیا تھا۔ 

شیرپاؤ پل کیس میں سزاؤں پر پی ٹی آئی کا ردعمل

انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزموں کی سکیورٹی کے سبب سے مقدمہ کی بیشتر سماعت لاہور میں کوٹ لکھپت جیل میں کی۔ 
آج فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔
اے ٹی سی جج ارشد جاوید کوٹ لکھپت جیل میں اپنی عدالت میں کچھ دیر میں فیصلہ سنائیں گے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے سزا یافتہ رہنماؤں کو اعلیٰ عدالتوں سے ریلیف ملے گا، اسد عمر
  • کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر میں 4,000 متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس کی تقسیم مکمل کر لی
  • توہینِ مذہب الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
  • پاکستان، بنگلہ دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر  ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
  • غریب بجلی صارفین کو سبسڈی کی مد میں نقد رقم دینے کا فیصلہ
  • پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
  • پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
  •   شیر پاؤ پل باغیانہ تقاریر کیس؛ جج نے فیصلہ لکھوانا شروع کر دیا
  • فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ عدالتیں اب انصاف دینے کی اہلیت کھو چکیں
  • 9 مئی کیس، پی ٹی آئی کے راہنما ملک احمد بھچر کو 10 سال قید کی سزا