بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینے کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے الزامات مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے۔
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پر ریاستی سرپرستی کا الزام دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی آرمی چیف مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم و ستم کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارتی ا رمی چیف ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
حب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
حب(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع حب میں وندر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کے جھٹکے 7 بجکر 15 منٹ پر محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز 45 کلومیٹر سونمیانی کے جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
Post Views: 2