بنگلادیشی افواج کے پی ایس او کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں اظہاردلچسپی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں، ٹیکنالوجی اورمقامی طورپر تیار تکنیکی فریم ورک کو سراہا اور انہوں نے جدید فوجی ہارڈویئر جے ایف17 تھنڈرلڑاکا طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری،تعاون فروغ دینےکےعزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن وفد کے ہمراہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں تھیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پی ٹی آئی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
پاکستان تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا جبکہ اس سے قبل 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے سینیٹر فیصل واوڈا نے جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ اسلام آباد پہنچا۔
پی ٹی آئی کے وفد میں نامزد اپوزیشن لیڈر برائے قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی قائدین کے درمیان ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت ہوگی۔