دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ، 130 امیدواروں کی ٹریننگ شروع
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
جاری بیان کے مطابق واپڈا ہرپن داس ماڈل کالونی میں واقع وکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں الیکٹریشن، پلمبنگ، سٹیل فکسر، کارپنٹر، مستری، شیف اور ویلڈنگ کی فنی تربیت دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں واپڈا اور جی بی آر ایس پی کے تعاون سے ٹیکینکل اینڈ وکیشنل ٹریننگ کے پہلے بیچ کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، اس پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 14 میں سے 7 شعبوں میں دیامر کے 130 امیدواروں کو تیکنیکی تربیت دی جا رہی ہے۔ جاری بیان کے مطابق واپڈا ہرپن داس ماڈل کالونی میں واقع وکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں الیکٹریشن، پلمبنگ، سٹیل فکسر، کارپنٹر، مستری، شیف اور ویلڈنگ کی فنی تربیت دی جا رہی ہے، تین ماہ کے دورانیے پر مشتمل اس پروگرام میں ہزارہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہر ٹرینرز امیدواروں کو مختلف شعبوں میں تھیوری اور پریکٹیکل کلاسز کے ذریعے تربیت فراہم کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی، ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔