پاکستان میں ’گوگل پے‘ کا مارچ 2025 میں متوقع آغاز
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ڈیجیٹل ادائیگی کے عالمی پلیٹ فارم گوگل پے کو مارچ 2025 کے وسط میں پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کرنے کی تیاری مکمل ہو رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستانی صارفین کو آسان اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
گوگل پے کے لانچ کے لیے ویزا، ماسٹر کارڈ اور ملک کے نمایاں بینکوں کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔ صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والیٹ ایپ کے ذریعے گوگل پے سے لنک کرسکیں گے، جس سے بغیر کسی فزیکل کارڈ کے کانٹیکٹ لیس ڈیجیٹل ادائیگی ممکن ہوگی۔
لانچ کے ابتدائی مراحل میں گوگل پے بنیادی طور پر کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں پر توجہ دے گا۔ تاہم یہ ایپ کے مزید فیچرز، جیسے لائلٹی کارڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ پاسز پہلے مرحلے میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے 4سے 6بڑے بینک اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے تکنیکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ویزا اور ماسٹر کارڈ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، ملک میں موجود 133,000 پوائنٹ آف سیل (POS) ٹرمینلز میں سے 99 فیصد پہلے ہی کانٹیکٹ لیس موبائل ادائیگی کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہیں جو اس لانچ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
گوگل پے کی آمد پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو مزید مستحکم کرنے کا سبب بنے گی اور صارفین کے لیے آسان، محفوظ، اور جدید ادائیگی کے طریقے متعارف کرائے گی۔ مارچ 2025 میں اس سروس کا آغاز ملک کی ڈیجیٹل ادائیگی کی صنعت میں ایک اہم پیشرفت ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
برسلز: یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے تباہ حال صورتحال کو مزید بگاڑ دے گا، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہی ہوگی۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ اجلاس میں ایسے اقدامات پیش کیے جائیں گے جن کے ذریعے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ ان اقدامات میں تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہاپسند اسرائیلی وزیروں اور پرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں شامل ہیں۔
کایا کالاس کے مطابق یہ اقدامات واضح پیغام دیں گے کہ یورپی یونین غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔