پی ایس ٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، مظلوم فلسطینیوں کی آہیں ناجائز ریاست کے باپ امریکہ کو جلا کر بھسم کر دیں گے، ڈوبتی ہوئی امریکی معیشت کے پیش نظر اسرائیل کو مجبورا اب غزہ میں جنگ بندی کرنی پڑے گی۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے نومنتخب ذمہ داران کا اجلاس جامع مسجد جلال باقری میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ حکومت پاکستان بجلی کے نرخ کم کر کے عوام کو فوری ریلیف دے، آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدے محض کرپشن کی بنیاد پر تھے، آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدوں کے بعد بجلی کے نرخ فوری کم کیے جائیں۔ ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات سستی اور بروقت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جس سے ہماری حکومتیں لاتعلق نظر آتی ہیں، حکومت کے پاس عوام کی خدمت کے علاوہ کوئی کام نہیں ہونا چاہیے لیکن ہماری حکومتیں محض عوام کو لوٹنے اور اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس کی آگ نے امریکہ و اسرائیل کے ہوش ٹھکانے لگا دیے ہیں، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، مظلوم فلسطینیوں کی آہیں ناجائز ریاست کے باپ امریکہ کو جلا کر بھسم کر دیں گے، ڈوبتی ہوئی امریکی معیشت کے پیش نظر اسرائیل کو مجبورا اب غزہ میں جنگ بندی کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک دنیا بھر کے مظلوم لوگوں کی آواز ہے اور ہم ہر موقع پر دنیا بھر کے مظلوم عوام کے لیے اواز بلند کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم