عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 3 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔
برینٹ خام تیل 82 ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہورہا ہے۔
خام تیل قیمت کی موجودہ سطح اگست 2024 کے بعد سے بلند ترین ہے۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرول، ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈیزل کی قیمت خام تیل
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔
فائنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اضافہ پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل قیمت ہائی اسپیڈ