پی ٹی آئی کی جانب سے 8فروری کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی جانب سے 8فروری کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز وکلا سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنمائوں کے لیے اہم ہدایت جاری کی ہیں اور 8فروری کو
احتجاج کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کواپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنمائوں کو سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کے خلاف بیانات دینے سے بھی روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تمام اپوزیشن رہنمائوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کی جانب سے بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد: بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے کے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مختلف سفارت کاروں کی جانب سے دفتر خارجہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، یورپیین، مشرق وسطی، افریقہ، وسطی ایشیا اور ایشیا پیسفک سفارت کاروں کو طلب کیا گیا ہے، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، آذربائیجان کے سفیر بھی پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قطر، یورپی یونین، آسٹریلیا، ترکمانستان، ترکی، چین اور جاپان کے سفیر بھی پہنچ گئے، غیر ملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت اورپاکستان کے جوابی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔