جن کی مدت ملازمت تقریبا مکمل ہوچکی ،انہیں قبل از وقت ریٹائرمنٹ دینگے،وزیر قانون
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد (صبا ح نیوز) وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جن سرکاری ملازمین کے 5 سال باقی ہیں انہیں ریٹائر کردیا جائے گا۔ ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر عون
عباس نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل اور وہاں کے ملازمین کے تحفظ کے حوالے سے سوالات اٹھائے، جس کا جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومتی محکموں کی تعداد کم کرنے اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے رائٹ سائزنگ ضروری ہے، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ معیشت ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ جن ملازمین کے5 سال باقی ہیں انہیں ریٹائر کردیا جائے گا، ملازمین کو مناسب پیکجز دیے جائیں گے تاکہ ان کے تحفظات کو دور کیا جا سکے، قانون کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو بیروزگار نہیں کیا جائے گا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گردشی قرضے اور مالی خسارے حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں، جنہیں ختم کرنا معیشت کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔ سینیٹ کا اجلاس جمعہ17جنوری کی صبح ساڑھے 10بجے تک ملتوی کردیا گیا کورم کی نشاندہی فلک ناز چترالی نے کی۔ سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی بات کرتے ہیں حکومت کہتی تھی کہ یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے اربوں روپے کی جیولری خرید لی اور پیسے کم دیے حکومت نے اس کیس میں کس کو پیش کیا حکومت نے ٹائر کے ایک سیلز مین کو بطور گواہ پیش کیا ہائی کورٹ نے پہلی ہی سماعت میں اس کیس کو شٹ کر دیا دوسرا سائفر کیس بنایا گیا اور یہ بھی عدالت نے بند کر دیا پوری قوم کو پتا ہے کہ القادر کیس کے حقائق کیا ہیں انصاف کے ہتھیاروں کو جبرمیں تبدیل کرنے سے حکومتیں گر جاتی ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے: حنیف عباسی
حنیف عباسی— فائل فوٹووزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ آر آئی سی میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا او پی ڈی بلاک بن رہا ہے، اس پروجیکٹ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تائید حاصل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے دن رات ملک کی خدمت کر کے قوم کا اعتماد بحال کیا ہے، بین الاقوامی اشاریے بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرا گزشتہ روز کا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا، میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سب سے زیادہ مریض کے پی سے آتے ہیں، کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے ساتھ جو بھی مسائل ہیں ان کو وفاقی سطح پر دیکھا جا رہا ہے۔