قنبر علی خان: گاڈھی برادری کے گروپوں میں تصادم، اے ایس آئی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
قنبر علی خان (نمائندہ جسارت) ضلع قنبر کی تحصیل وارہ تھانے کی حدود میں پلاٹ کے تنازع پر گاڈھی برادری کے 2 مسلح گروپوں میں تصادم، نصیرآباد تھانے کا حاضر سروس اے ایس آئی موقع پر جاں بحق، جبکہ اے ایس آئی کے کمسن بیٹے سمیت دونوں گروہوں کے کئی افراد جھگڑے میں زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قنبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ تھانے کی حدود کے گاؤں دڑی گاڈھی میں گاڈھی برادری کے 2 مسلح گروہوں کے درمیان پلاٹ کے تنازع پر تصادم شروع ہو گیا جس میں دونوں طرف سے لاٹھیوں، ڈنڈوں اور اینٹوں کے آزادانہ استعمال سمیت اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سکندر علی گاڈھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ جھگڑے میں مقتول اے ایس آئی سکندر گاڈھی کے کمسن بیٹے سمیت دونوں گروہوں کے کئی افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ گاڈھی قوم کے 2 گروہوں کے درمیان جھگڑے کی اطلاع ملنے پر حد کی وارہ پولیس پارٹی جائے وقوع پر پہنچنے کے لیے روانہ ہو گئی۔ واضح رہے کہ مقتول اے ایس آئی سکندر علی گاڈھی ضلع قنبر کی تحصیل نصیرآباد تھانے میں مقرر تھا جہاں وہ حاضر سروس پولیس افسر اور اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا جو قتل ہوگیا، جس کی ہلاکت کی اطلاع ان کے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے ایس ا ئی
پڑھیں:
عالمی برادری خطے میں بھارتی جارحیت اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا نوٹس لے، سیکریٹری خارجہ
اسلام آباد:سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے عالمی برادری پر خطے میں بھارتی جارحیت اور غیرذمہ دارانہ اقدامات کا نوٹس لینے پر زور دیتے ہوئے بھارت کی کسی بھی مہم کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کی تیاری کی تصدیق کردی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پہلگام حملے کے بعد کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ نے سفارت کاروں کو پہلگام حملے کے بعد ابھرتی ہوئی صورتحال اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے سفارت کاروں کوآگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی غلط معلومات کی مہم کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ بھارت کے اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے، پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مسترد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ نے کشیدگی بڑھانے کی بھارتی کوششوں کے خلاف خبردار کیا اور کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کی تیاری کی تصدیق کی۔
سیکریٹری خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں اور مشاہدات سے سفیروں کو آگاہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری گمراہ کن پراپیگنڈہ مہم کو سختی سے مسترد کر دیا۔
آمنہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات خطے میں امن اور استحکام کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اس حوالے سے اس کا مؤقف ہمیشہ دوٹوک رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں بھارتی جارحیت اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا نوٹس لے۔