جیکب آباد،آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی ،عوام میں مایوسی کی لہر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی ،سال میں صرف 148موبائل فون برآمد کئے جا سکے،کتنی شکایات درج ہوئی انچارج بتانے سے کترانے لگا ،گزشتہ سال 3ہزار سے زائد موبائل فون چوری کی رپورٹ درج ہوئیں،دو سال سے مسروقہ آئی فون آئی ٹی پولیس برآمد کرنے میں ناکام ہے ڈاکٹر اور دکاندار کی شکایت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز سے شہری محروم ہیں ،اور برسوں سے آئی ٹی آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیںآئی ٹی انچارج دفتر سے اکثرغائب رہتا ہے ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو ،اجیت کمار ،ساگر سمیت متعدد شہریوں کو دو سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے لاکھوں کی مالیت کے چھینے گئے آئی فون ٹریس نہیں کئے جا سکے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال موبائل فون چھیننے اور چوری ہونے کے 3ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال148مسروقہ موبائل فون برآمد کئے گئے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ موبائل فون چھننے اور چوری کی کتنی شکایات آئیں،ا س سلسلے میں آئی ٹی انچارج عامر چھلگری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے گزشتہ سال موبائل فون چوری اور چھیننے کے متعلق درج شکایات کی تعداد بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں منع کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی ٹی پولیس موبائل فون جیکب ا باد گزشتہ سال
پڑھیں:
جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
ویب ڈیسک: جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس سے جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں زد میں آ گئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک پر دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا، جس کے باعث پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، دھماکا سلطان کوٹ اور جیکب آباد کے درمیان ہوا۔
دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریلوے ٹریک دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، اور دھماکے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔
انہوں نے حکم دیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دھماکا ریاست کے خلاف کارروائی ہے، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔