پاکستان میں بحران کے موضوع پر برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت میں بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اس موقع برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ ڈین ہینن نے کہا کہ پاکستان میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں بحران کے موضوع پر برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت میں بریفنگ کا اہتمام ہوا، اس تقریب کا اہتمام فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان یوکے نے کیا۔ تقریب میں شہزاد اکبر، اظہر مشوانی، ذلفی بخاری اور دیگر نے شرکت کی، تقریب میں چند اراکین پارلیمنٹ بھی شریک ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کو شرکت سے روکنے پر تقریب بدنظمی کا شکار ہوئی، اس دوران متعدد صحافیوں کو بھی شرکت سے روک دیا گیا۔
تقریب میں ذلفی بخاری نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ حکومت کے سلوک کی تفصیلات بیان کیں۔ اس موقع برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ ڈین ہینن نے کہا کہ پاکستان میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ دوسری جانب تقریب کے اختتام پر صحافیوں کے ایک گروپ نے منتظمین سے احتجاج کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
بانی کے بیٹے خوشی سے پاکستان آئیں، برطانوی طریقوں کے مطابق احتجاج بھی کریں: عرفان صدیقی
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹے خوشی سے پاکستان آئیں، احتجاج کے جو طریقے انہوں نے برطانیہ میں دیکھے ہیں ان کے مطابق بیشک احتجاج بھی کریں۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک سے کوئی خوف نہیں، 5 اگست میں 10 دن رہ گئے، ہماری کوئی دلچسپی نہیں، اس لیے کوئی میٹنگ بھی اب تک نہیں بلائی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں لیکن چھت پر چڑھ کر پی ٹی آئی کو آوازیں نہیں دیں گے، 26ویں ترمیم کے بعد جو ترمیم جب بھی آئے گی وہ 27ویں ہو گی، اس وقت حکومت ایسی کسی ترمیم پر کام نہیں کر رہی۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید کہا کہ یہ کسی جمہوریت یا ایک فعال ریاست میں نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بلا وجہ بیان بازی اور تشہیر ان کا شیوہ نہیں، وقت آنے پر وہ متحرک سیاسی کردار بھی ادا کریں گے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ خارجہ امور کی ذمے داری وفاقی حکومت پر ہے، خارجہ امور کا کام گنڈاپور صاحب کا نہیں، گنڈاپور اپنے صوبے میں امن و امان اور اربوں روپے کی کرپشن پر نظر رکھیں۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 مئی کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے جرم تھے تو مجرموں کو سزائیں بھی ملنی چاہئیں۔