ایک اور مشہور ہالی ووڈ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ہالی ووڈ کی ایک اور مشہور اسٹار جوڑی جوڑی نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر جیسیکا سمپسن اور ایرک جانسن نے 10 سالہ شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان ایک دوسرے پر اعتماد کے مسائل ان کی علیحدگی کی وجہ بنے۔ ایک ذرائع نے غیر ملکی میڈیا ادارے کو بتایا کہ جیس اور ایرک کے درمیان اعتماد کا فقدان تھا۔ دونوں ایک دوسرے پر یقین نہیں کرتے تھے اور شک کی وجہ سے وہ ایک صفحے پر نہیں تھے، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات میں دراڑ پڑی اور علیحدگی کا فیصلہ لیا۔
A post common by Jessica Simpson (@jessicasimpson)
جیسیکا سمپسن نے ایک میگزین سے بات کرتے ہوئے اپنی طلاق کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اور ایرک علیحدہ رہ رہے ہیں لیکن اپنی اولاد کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ’ایرک اور میں ایک مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ ہمارے بچے سب سے اہم ہیں، اور ہم ان کے لیے بہترین فیصلے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم محبت اور تعاون کے لیے شکر گزار ہیں اور اس دوران نجی معاملات کا احترام چاہتے ہیں۔‘
A post common by Jessica Simpson (@jessicasimpson)
نومبر میں ایک ذرائع نے بتایا تھا کہ جیسیکا اپنے نئے میوزک پراجیکٹس کے سلسلے میں لاس اینجلس اور نیشویل میں وقت گزار رہی تھیں، جبکہ ایرک زیادہ تر ایل اے میں بچوں کے ساتھ موجود تھے۔
یاد رہے کہ جیسیکا اور ایرک نے 2010 میں ڈیٹنگ شروع کی، اسی سال منگنی کی جس کے بعد 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ان کے تین بچے ہیں جن کی کسٹڈی کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اور ایرک رہے ہیں
پڑھیں:
افروز عنایت کی کتاب ’’سیپ کے موتی‘‘ شائع ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( پ ر) ممتازادیبہ ورنگ نو ڈاٹ کام کی قلم کارافروز عنایت کی کتاب ’’سیپ کے موتی‘‘ شائع ہو گئی۔ 128صفحات پر مشتمل کتاب میں مختلف سماجی، معاشرتی، اصلاحی موضوعات پر خوبصورتی سے قلم اٹھایا گیا ہے ۔کتاب میں بانی رنگ نو زین صدیقی، ادیبہ عشرت زاہد، سابق صدر شعبہ اردو جامعہ اردو پروفیسر سعید حسن قادری اور محقق، شاعر و نقاد ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر کے تاثرات بھی شامل ہیں۔