انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ جاری، ون ڈے کا نمبر ون بیٹر کون؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لندن :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی جس میں فخر زمان نے سائیڈ لائن ہونے کے باوجود ایک درجہ ترقی کرلی ہے۔
زرائع کے مطابق آئی سی سی رینکنگ، کئی ماہ سے نہ کھیلنے والے فخر زمان پر قسمت مہربان ہوگئی۔
ون ڈے انٹرنیشنل میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے’امام الحق، محمد رضوان اور صائم ایوب نے اپنی پوزیشنز برقرار رکھی’ بالترتیب 20، 22 ، 23ویں نمبر پر رہے۔
ایک روزہ میچ کی بات کی جائے تو رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر روہت شرما ، شبھمن گل براجمان ہیں۔
ون ڈے بولنگ رینکنگ میں حارث رؤف 585 پوائنٹس کے ساتھ 18ویں نمبر پر آئے جبکہ نسیم شاہ ترقی کے بعد 50ویں، وسیم جونیئر دو درجے ترقی کے بعد 59ویں پوزیشن پر آگئے۔
محمد نواز 72ویں نمبر پر بدستور موجود ہیں۔
شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ اْن کی جگہ سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نے لے لی۔
افغانستان کے راشد خان اور بھارت کے کلدیپ یادوو بدستور پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔
ٹی ٹوینٹی میں بابر اعظم 6 درجہ ترقی کے بعد اپنے ساتھی اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے جبکہ صائم ایوب کی 57ویں پوزیشن برقرار رہی۔
رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹراوس ہیڈ پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے جبکہ بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر رہے۔
ٹی 20 رینکنگ میں شاہین آفریدی ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ حارث رؤف اور عباس آفریدی تنزلی کے بعد 29 ، 44 نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق کئی ماہ سے ایکشن میں نظر نہ آنے کے باوجود فخر زمان 623 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کر کے 17ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ترقی کے بعد
پڑھیں:
پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری
ملک اشرف : پنجاب کے وکلاء کا سب سے بڑا انتخابی میلہ سج گیا,پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری ہے۔
صوبہ بھر سے 1لاکھ 32 ہزار سے زائد وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے،پولنگ صبح ساڑھے 8سے شام ساڑھے4 بجے تک جاری رہےگی۔
لاہور ڈویژن کی 20 نشستوں کیلئے42 ہزار 415 ووٹرز ووٹ ڈالیں گے،لاہور کی 16 نشستوں پر 77 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا،لاہور میں 31 ہزار 462 وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اہل ہو نگے۔
پاکپتن: ملزمہ نے ساتھی کیساتھ ملکر خاتون کو قتل کردیا، لاش کے ٹکڑے
لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں 52 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں،جوڈیشل آفیسرز بطور پریزائیڈنگ آفیسرز خدمات انجام دے رہے ہیں،پولنگ سٹیشنز کے اندر انتخابی مہم یا اجتماع مکمل طور پر ممنوع ہے۔
فین روڈ، ٹرنر روڈ ،سپریم کورٹ رجسٹری روڈ عام ٹریفک کیلئےبند کی گئی ہے،شناختی کارڈ دکھانے پر ہی ہائیکورٹ میں داخلہ ممکن ہو گا،ہائیکورٹ میں وکلا کے علاوہ عام شہریوں کے داخلے پر پابندی ہو گی،ہائیکورٹ کے اندر اور اطراف انتخابی کیمپ لگانے پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،پنجاب بار کونسل نے ووٹرز کی رہنمائی کیلئے سہولت کار مقرر کئے گئے ہیں۔
اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی سمیت سخت کارروائی کی تنبیہ کی گئی، پنجاب بار کونسل نے منصفانہ، شفاف اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔