ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ لاہور نے مختلف کارروائیوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای کے مہمان) سے ملاقات کی فیک ویڈیو بنانے اور اس کو وائرل کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہور چوہدری سرفراز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 جنوری کو یواے ای سے وفد پاکستان آیا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ان کی فیک ویڈیوز بنا کر وائرل کی گئیں، اس مہم میں ملوث 8 ملزمان کو پکڑ لیا ہے۔
چوہدری سرفراز نےکہا کہ ملزمان اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بناتے تھے،گرفتار 8 ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کو ہدایات آتی تھیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم ونگ لاہور کا کہنا تھا کہ فیک ویڈیوز کی مہم چلانے والوں کے زیادہ فالوورز انڈیا سے ہیں، ان ویڈیوز کو شیئر اور لائیک کرنے والے بھی ملزم ہیں، فنانشل فراڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، بیرون ملک سے بھی ایسے ملزمان کو لایا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بھی پرچہ دیا گیا ہے، شہباز گل کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے،کارروائی کے بعد ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کریں گے۔ ملزمان نے فیس بک پر جعلی آئی ڈیز بنا رکھی ہیں، ان کے پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈ بلاک کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک شخص کو کوئٹہ سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سے 6 کا تعلق منڈی بہاالدین، 2 کا تعلق گوجرانوالہ اور 1 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم عبداللہ کو گرفتار کیا، جس کے ساتھ 2 افراد بھی موجود تھے۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور پاکستانی شناختی کارڈز کی جعلی کاپیاں برآمد ہوئیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور اسمگلنگ کے دیگر نیٹ ورکس کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی، تاکہ انسانی اسمگلنگ کے واقعات کو روکنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری
  • بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار
  • لاہور؛ پولیس کے خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف
  • لاہور: پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لےکر لائسنس بنانے کا انکشاف
  • سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل
  • اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی قرآن کی خوبصورت تلاوت، ویڈیو وائرل
  • یوٹیوب نے کم معیار ویڈیوز کو بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کر دیا
  • یوٹیوب میں غیر معیاری ویڈیوز فوری بہتر بنانے کے لیے نیا اے آئی فیچر متعارف