گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے عوامی نمائندوں کی رکنیت 2023-24 ء کے سالانہ مالی گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کردی گئی اور ای سی پی نے اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ اوراسپیکرز کو آگاہ کردیا ہے۔ گوشوارے جمع کروانے تک ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور اگر کسی رکن نے گوشواروں میں
غلط معلومات فراہم کیں توکارروائی ہوگی۔ معطل ارکان میں اختر مینگل، قاسم گیلانی اور طارق بشیر چیمہ سمیت 16 ارکان قومی اسمبلی، سینیٹر محمد قاسم، سینیٹر عبدالقدوس اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان شامل ہیں۔ کے پی اسمبلی کے 33 اور بلوچستان اسمبلی کے 4 ارکان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانوی حکمران جماعت کے دو اراکین پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا
لندن: برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے دو اراکین پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائمن اوفر اور پیٹر پرنسلے پارلیمانی وفد کے ہمراہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں طبی اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینے جا رہے تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے دونوں برطانوی ارکان کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ اس پر لیبر پارٹی کے اراکین نے اسرائیلی رویے کو افسوسناک اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔
برطانوی دفتر خارجہ نے بھی اس فیصلے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کے ساتھ یہ سلوک درست نہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فارن آفس منسٹر ہمیش فالکنر اور دیگر حکام نے معاملے پر فوری رابطے کیے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل متعدد بار برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک چکا ہے۔