جماعت اسلامی خواتین کی آج یوم تشکر منانے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور( پ ر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ حماس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ایمان، قربانی، اور صبر کے ذریعے بڑی سے بڑی طاقت کو شکست دی جاسکتی ہے۔ حالیہ جنگ نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ظلم کے خلاف
ڈٹ جانے والے ہمیشہ سرخرو ہوتے ہیں، جبکہ ظالم ہمیشہ رسوا اور ناکام رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی پر 17جنوری بروز جمعہ المبارک حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ملک گیر یوم تشکرمنائے گی‘ جس میں رب کے حضور سجدہ ریزی ، دعائیں اور فلسطینی مجاہدین کی جرأت و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 47 ہزار فلسطینی شہدا کا خون رنگ لائے گا۔اور فلسطین ضرور آزاد ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج اہل غزہ سرخرو ہو گئے‘ اہل غزہ نے اپنی جرأت و بہادری اور صبر سے اسرائیل کی دفاعی و ملٹری حکمت عملی کو نا کام کر دکھایا ‘ اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار کا مشن جاری رہے گا اوران شا اللہ بیت المقدس کی آزادی تک تحریک مزاحمت جاری رہے گی ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
کمیٹیاں بلدیاتی اداروں پر عوام کا دباؤ بڑھائیں گی‘ وجیہہ حسن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیاں بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں پر عوام کے دباؤ کو بڑھائیں گی۔ جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر ہر یوسی میں عوامی کمیٹیوں کے قیام کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وہ الفلاح پارک بلاک ایچ میں یوسی 7 حیدری اور یو سی 1 پاپوش نگر میں عوامی کنونشن سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے جن میں جماعت اسلامی کے ممبرز کے علاوہ عوام کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حیدری کے کنونشن میں ناظم علاقہ ضیاء الدین جامعی، مشیر الاسلام، یو سی چیرمین عاطف بقائی، اور کونسلرز زید قریشی، آمین خان نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں یو سی 6 خاموش کالونی، گلبہار میں بھی الگ عوامی کنونشن ہوا جس سے سیکرٹری ضلع وسطی سہیل زیدی نے خطاب کیا جبکہ مولانا ساجد انور نے درس قرآن دیا۔ امیر ضلع وسطی سید وجیہہ حسن نے اپنے خطاب میں عوامی کمیٹیوں کی اہمیت اور غرض و غایت بیان کی اور جماعت اسلامی کے علاقائی نظم اور بلدیاتی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین عاطف بقائی نے کارکردگی پیش کی۔ ممبرز نے سیوریج، پانی، اسٹریٹ لائٹ، صفائی ستھرائی کی عوامی کمیٹیوں کے لیے اپنے نام پیش کیے۔ کنونشن کے آخر میں فلسطین، غزہ اور صمود فلوٹیلا کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔