پڈعیدن: بھوسے سے بھریٹریکٹر ٹرالی نے تباہی مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) مین بازار میں بھوسے سے بھری اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی شہریوں کے لیے خطرناک بن گئی، مین بازار میں پھنسنے کے باعث دکانوں کے چھپرے، سائن بورڈ گر گئے اور سامان ٹوٹ گیا، جبکہ مین روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے سے نواب شاہ، سکھر سمیت دیگر شہروں میں جانے والی ٹریفک کی آمدورفت معطل ہونے سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئیں، لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے کہ دن کے اوقات میں پاپندی کے باوجود شہر میں ہیوی ٹریفک چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غزہ میں انسانی تباہی کو روکا جائے، آیت اللہ سید علی سیستانی
عراق میں مقیم اعلی دینی مرجع نے غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی رژیم کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے وہاں رونما ہونیوالی بڑی انسانی تباہی کو فی الفور روکنے پر تاکید کی ہے اسلام ٹائمز۔ عراق میں مقیم اعلی دینی مرجع آیت اللہ سید علی السیستانی نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے خلاف تقریباً 2 سالوں سے جاری مسلسل قتل و غارت و تباہی کہ جس میں نہ صرف لاکھوں عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں بلکہ شہروں کے شہر اور اکثر رہائشی عمارتیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، کے بعد غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینی عوام اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، خصوصا خوراک کی شدید قلت کہ جس کے باعث قحط پھیل چکا ہے اور حتی کمسن بچے، بیمار اور بوڑھے بھی اس سے محفوظ نہیں۔
اس حوالے سے آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اگرچہ فلسطینی عوام کو ان کے وطن سے بے گھر کرنے کی مسلسل کوششوں کے تناظر میں قابض صیہونیوں سے، اس ہولناک بربریت کے سوا کسی دوسری چیز کی توقع بھی نہیں لیکن دنیا، بالخصوص عرب و اسلامی ممالک کو اس عظیم انسانی تباہی کے تسلسل کی اجازت ہر گز نہیں دینی چاہیئے اور توقع ہے کہ وہ ان جرائم کا خاتمہ کریں گے اور معصوم فلسطینی شہریوں کے لئے خوراک و بنیادی ضروریات کی جلد از جلد فراہمی کے لئے قابض رژیم اور اس کے حامیوں کو اپنی تمام طاقت کے ذریعے مجبور کریں گے۔
مرجع عالیقدر نے تاکید کی کہ غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر قحط کے ہولناک مناظر جو میڈیا کے ذریعے نشر کئے جا رہے ہیں، کسی بھی با ضمیر شخص کو سکون سے کھانے پینے کی اجازت تک نہیں دیتے جیسا کہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہما السلام نے بلاد اسلامی میں کسی عورت کے خلاف زیادتی کے حوالے سے فرمایا ہے کہ اگر کوئی مسلمان ایسے کسی واقعے پر غم و غصے سے اپنی جان بھی دے دے تو بھی اس پر کوئی ملامت نہیں بلکہ میرے خیال میں وہ اس کا سزاوار ہے۔