Jasarat News:
2025-11-03@17:52:34 GMT

گرین ٹری ہولڈنگز کی ٹی آر جی 35 فیصد حصص کی پیشکش

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

کراچی(بزنس رپورٹر)گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ نے ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ میں 35.147 فیصد شیئر ہولڈنگ خریدنے کے لیے عوامی پیشکش کا اعلان کیا ہے جو 191,690,015 عام شیئرز پر مشتمل ہے اور اس کی قیمت 14.4 ارب روپے ہے۔گرینٹری ہولڈنگز اس پیشکش کو 75 روپے فی شیئر کی قیمت پر پیش کررہی ہے، جو ٹی آرجی پاکستان کی آخری کلوزنگ قیمت سے 14 فیصد زیادہ اور کم از کم قیمت سے 25 فیصد کا پریمیم ہے۔یہ پیشرفت اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس میں بتائی گئی بیان میں کہا گیا کہ گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ کی جانب سے اے کے ڈی سیکیورٹیز لمیٹڈ آفر کے منیجر کی حیثیت سے ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 191,690,015 عام شیئرز خریدنے کے لیے عوامی اعلان کی ایک کاپی پیش کررہا ہے، جو ہدف کمپنی کے 35.

147 فیصد شیئر ہولڈنگ کی نمائندگی کرتے ہیں، جیسا کہ سیکیورٹیز ایکٹ 2017 اور لسٹڈ کمپنیاں (ووٹنگ شیئرز کی بڑی خریداری اور ٹیک اوورز) ریگولیشنز 2017 میں طے کیا گیا ہے۔عوامی اعلان کے مطابق حاصل کنندہ اس عوامی پیشکش کے ذریعے پاکستان میں 52 ملین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جو ٹی آر جی پاکستان کے شیئر ہولڈرز کو اضافی لیکویڈیٹی فراہم کرے گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ مجوزہ حصول کے بعد بھی ایک لسٹڈ کمپنی کے طور پر کام کرتا رہے گا اور عام کورس میں اپنے کاروباری آپریشنز اور سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ا ر جی پاکستان

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 423,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1115 روپے اضافے کے بعد363,393 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 333,122  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 4,015 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • ٹی 20 کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے گرین شرٹس کے حوصلے بلند
  • ہفتے بھر مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان، انڈیکس میں 2,000 پوائنٹس کا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • ایس آئی ایف سی کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
  • ایس آئی ایف سی  کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں 
  • گرین بیلٹ پر بنے مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، سرچ آپریشن کلیئر قرار
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
  • افغان وفدنے دہشت گردوںکی حوالگی کی پیشکش نہیں کی‘پاکستان
  • ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد