فضل الرحمن کی سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
پشاور (بیورو رپورٹ ، نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی۔دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد گئے ہیں، وہ پیش نہیں ہو سکتے، اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔ مذاکراتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر کہیں ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور مثبت پیش رفت ہو رہی ہے یہ اعتماد قائم ہوا ہے تو ہی سب ہو رہا ہے۔کہ مولانا فضل الرحمان کو خیبر پی کے کے انتخابات پر اعتراض ہے تو آئیں حلقے کھول لیتے ہیں، مولانا صاحب آپ کے ساتھ دھوکا ضرور ہوا ہے جو وعدے ہوئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ اگر کوئی اس طرح کے بیانات دے گا تو بطور وزیراعلی اس کا جواب دوں گا، جنہوں نے آپ کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ان کا نام لیں ہم اوپر بات نہ کریں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتا ہے میری تیسرے درجہ کی لیڈرشپ عمران خان سے ملے گی، مولانا فضل الرحمان نہ تمہاری سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
عید کا دن دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کیلئے ایثار و قربانی کا احساس دلاتا ہے، وزیراعلیٰ خبیر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ دن دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کےلیے ایثار و قربانی کا احساس دلاتا ہے۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، محبت، اتفاق کا درس دیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صاحب ثروت لوگ اپنے ارد گرد نادار اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔
ساتھ میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔